کیا اس مشکل وقت میں شاہ محمود قریشی کا عمران خان سے گلا بنتا ہے؟
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے شاہ محمود قریشی صاحب ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں انہیں ایسے گلے کسی مناسب وقت کے لیے بچا کے رکھنے چاہئیں۔
سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شاہ محمود قریشی نے گلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپنی پارٹی نے 2018 کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے ہروایا تھا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کیا اس مشکل میں بنتا ہے کہ شاہ محمود قریشی صاحب عمران خان کے سامنے اپنی شکایات پیش کریں گے۔
ملتان میں پی ٹی آئی ورکرز کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 217 کا الیکشن میری اپنی پارٹی نے مجھے ہروایا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ق لیگ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں چوہدری پرویز کو ووٹ دے گی، چوہدری شجاعت
فواد چوہدری کا الیکشن کمشنر سے حکومتی اتحاد کو ‘لوٹے’ کا نشان الاٹ کا مطالبہ
انہوں نے سخت گلا کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں میری پارٹی نے میرے خلاف سازش کی تھی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا میں نے اس بات برملا اظہار عمران خان کے سامنے بھی کیا تھا ، میں الیکشن ہار گیا مجھے کیا فرق پڑا میں تو پھر بھی وزیر خارجہ بن گیا تھا۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا اگر میں وہ الیکشن جیت جاتا تو پنجاب کی وہ حالت نہ ہوتی جو آج ہے۔ ان کا کہنا تھا اگر سوچ کا انداز نہ بدلہ تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا جیسے 2018 گزر گیا تھا ویسے ہی 17 جولائی بھی گزر جائے گا۔ میں حلقہ پی پی 217 والوں سے کہتا جاگو۔ ورنہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا میرے حلقے کے لوگوں نے مجھے کہا کہ زین قریشی کو الیکشن میں اتاریں ، اگر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا بیٹا ہار گیا تو بڑی بے عزتی ہو گی۔ اس پر میں نے کہا کہ کچھ جنگیں جیتنے کے لیے نہیں لرٹی جاتی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے یہ ایک مشکل وقت ہے جو ان کی پارٹی اور عمران خان پر سے گزر رہا ہے ، ایسے میں شاہ محمود قریشی کا گلا کرنا بنتا نہیں ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے اگر اس الیکشن میں ان کے خلاف کسی نے سازش کی بھی تھی تو آج وہ پارٹی میں نہیں ہیں، ان کا اشارہ واضح طور پر جہانگیر ترین کی جانب تھا ، بہرحال یہ ان کی پارٹی پر ایک مشکل وقت ہے اور شاہ محمود قریشی صاحب ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں انہیں ایسے گلے کسی مناسب وقت کے لیے بچا کے رکھنے چاہئیں۔









