عمران خان آج اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج کی قیادت کریں گے

چیئرمین تحریک انصاف نے کارکنان کو کو پریڈ گراؤنڈ کی تقریب کو تاریخی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں میں واقع پریڈ گراؤنڈ میں حکومت کی تبدیلی ، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے ، جبکہ دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے بینرز اتار دیئے ہیں اور اس جگہ پی ٹی آئی مخالف بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔

اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے مظاہرے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے این او سی جاری کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کو قبل ازوقت انتخابات کرانے کے چھ دن کے الٹی میٹم کے ٹھیک ایک ماہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج 2 جولائی کو احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے جارہے ہیں۔ جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

24ارب کی کرپشن کرنے والے ہم پر مسلط کردیے گئے، عمران خان

شہباز زرداری ملاقات، اتحادیوں کے تحفظات پر تفصیلی گفتگو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا ، جس میں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر اور عامر محمود کیانی سمیت پارٹی کی دیگر مرکزی اور علاقائی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے لاقانونیت کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کی جانب سے منصفانہ، شفاف اور قابل اعتماد انتخابات کے انعقاد میں ناکامی قرار دیا۔ اجلاس کے شرکاء نے پی کے 7 سوات میں پی ٹی آئی کی فیصلہ کن فتح پر ‘خوشی’ اور ‘اطمینان’ کا اظہار کیا، جہاں پی ٹی آئی نے 13 سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ اے این پی کے امیدوار کو زبردست شکست دی تھی۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا اتحادی حکومت کی جانب سے پری پول دھاندلی کی شکایات موصول ہورہی ہیں انتظامیہ کو دباؤ میں لیا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کارکنان کو پریڈ گراؤنڈ کی تقریب کو تاریخی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے عوام کے جوش و خروش کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد کی پریڈ گراؤنڈ سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بینرز اتارنے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مذمت بیان جاری کی ہے۔

اسلام آباد کی مختلف سڑکوں سے پی ٹی آئی کے بینرز اتارنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ "سی ڈی اے ملازمین اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے پینا فلیکس اتار رہے ہیں۔”

متعلقہ تحاریر