لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ شہباز گل کے رنگ میں رنگ گئے
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنان کے لیے "عمرانڈو" کا لفظ استعمال کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ، پی ٹی آئی کی سرکردہ لیڈرشپ اور خاص طور پر شہباز گل کی زبان درازی پر الزام لگانے والے مسلم لیگ (ن) رہنما عطاء اللہ تارڑ نے بدتہذیبی کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے عمران خان کے فالورز اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے لیے انتہائی بے ہودہ لفظ کا استعمال کیا ہے۔
گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فلاپ شو کیا ، جس کا غصہ عطاء اللہ تارڑ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف انتہائی لچر زبان استعمال کرتے ہوئے لفظ "عمرانڈو” کا بھرجلسے میں استعمال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب اسمبلی کے بعد ن لیگ کی لاہور کی سڑک پر فحش سیاسی غطلی
فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو فضا اور زمین تنگ کرنے کی دھمکی دے دی
معروف صحافی اور یوٹیوبر طارق متین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عطاء اللہ تارڑ کے بیان کو چھوٹا سا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” عمران خان بدزبان ہے۔ مر گئے سب ؟ بزرگوں سے لے کر ن لیگ کے نیوز اینکرز تک سب نیپال چلے گئے۔”
عمران خان بدزبان ہے۔
مر گئے سب ؟
بزرگوں سے لے کر ن لیگ کے نیوز اینکرز تک سب نیپال چلے گئے۔ pic.twitter.com/huR9znsG1o— Tariq Mateen (@tariqmateen) July 23, 2022
واضح رہے کہ لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی سے نکالے جانے پر آئین پاکستان کو ہاتھ میں لے کر نازیبا اشارہ کیا تھا جس پر ، سیاسی و سماجی حلقوں اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف شدید ردعمل آیا تھا۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین نے نون لیگی رہنما عطا تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر اعتراض کیا اور نعرے بازی بھی کی ۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویزالہیٰ کے حکم پر عطاء اللہ تارڑ کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا تھا تاہم باہر جاتے وقت عطاء تارڑ نے آئین پاکستان کی کتاب ہاتھ میں پکڑ کر نازیبا اشارہ کیا جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا تھا۔
چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ نے عطا اللہ تارڑ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "یہ آئین پاکستان کو عزت دے رہے ہیں یا داڑھی کو؟۔”
یہ آئین کو عزت دے رہے ہیں یا داڑھی کو؟ pic.twitter.com/rXiylxpV9Y
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 13, 2022
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاک شہباز گل نے عطاتارڑ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ "آل شریف کے غلام درباریوں سے اخلاقیات ،اقدار ،روایات کی کوئی امید نہیں ہے.”
آل شریف کے غلام درباریوں سے اخلاقیات،اقدار، روایات کی امید نہیں
اقتدار میں اور اقتدار کیلئےعزت،غیرت سے گزرجانا انکی تاریخ ہےجمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیدارو ،اخلاقیات کا درس دینے والو ،پارلیمان کا چہرہ مسخ ہوتے دیکھ کر کچھ تو بولو
عوام کے امنگوں کی بے توقیری کرنے والوکچھ تو بولو pic.twitter.com/Ok7R6pd1g1
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 14, 2022
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لیے عزت وغیرت سے گزر جانا ان کی تاریخ ہے ۔ جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکےداروں پارلیمان کا چہری مسخ ہوتے دیکھ کر کچھ تو بولو۔