نواز شریف کی پاکستان واپسی کا امکان، جیل نہیں جائیں، ذرائع
ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کسی بھی وقت متوقع ہے۔
ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے تاحیات سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔
ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ میاں نواز شریف "پروجیکٹ شہباز شریف” کی ناکامی کے بعد اپنے پرانے بیانیے "ووٹ کو عزت دو” کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کی سپریم کورٹ اور ماضی کے فیصلوں پر کڑی تنقید
پنجاب اسمبلی کے بعد ن لیگ کی لاہور کی سڑک پر فاش سیاسی غطلی
نیوز 360 کو ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کو جیل میں نہیں ڈالا جائے گا۔
گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ں) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی نواز شریف کی وطن واپسی کا اشارہ دیا تھا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا نواز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں ، انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ وہ اس بار جیل نہیں جائیں گے۔
ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا کہ نواز شریف، جو اس وقت لندن میں مقیم ہیں، نے اپنے گڑھ صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی ضمنی انتخابات میں شرمناک شکست پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ناکامی کےبعد مسلم لیگ ن کے سربراہ نے پارٹی قیادت کو نئے انتخابات کے لیے حکمت عملی پر غور کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
ذرائع نے نیوز 360 کو یہ بھی بتایا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کے بعد "شہباز شریف پراجیکٹ” کا باضابطہ طور پر اختتام کریں گے اور نئے انتخابات سے قبل ایک طاقتور سیاسی مہم کا آغاز کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو اب تک تمام سیاسی محاذوں سمیت معاشی محاذوں پر بھی مشکلات کا سامنا ہے ، شہباز حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوئی ہے ، اس کے علاوہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کھا چکی ہے۔
یاد رہے کہ نیوز 360 نے اس سے قبل رپورٹ دی تھی کہ "حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) جو پہلے پنجاب کی سب سے طاقتور سیاسی جماعت کے طور پر جانی جاتی تھی، اب اس نے اپنے سب سے بڑے حریف آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے سامنے سرتسلیم خم کرلیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے ڈرامائی انداز میں پنجاب کے وزیراعلیٰ ک انتخاب میں حمزہ شہباز کو کامیابی دلوائی تھی۔