سپریم کورٹ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، حمزہ شہباز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے ہمارا مشن پاکستان کو بچانا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا، عدالتی کارروائی اور فیصلہ متنازع ہے، ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

حمزہ شہبازشریف نےکہاکہ ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، جسٹس منیر اور مولوی مشتاق کی بدروحیں آج بھی عوام کی امنگوں پر ڈاکے ڈال رہی ہیں،بھٹو کو پھانسی دینے والے ججوں نے بعد میں پچھتاوے کا اظہار کیا لیکن ملک کو ہونے والے نقصان کی تلافی نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیے

مقتدر قوتیں اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہیں، جاوید لطیف

مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کی سپریم کورٹ اور ماضی کے فیصلوں پر کڑی تنقید

میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے ہے، پورے پاکستان نے دیکھا کہ کس طرح غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے ہمیں جائز حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود آٹے پر سبسڈی ، مفت ادویات اور روشن گھرانا مفت بجلی جیسے پروگرامز سے عوام کو ریلیف دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سدا بادشاہی اللہ تعالی کی ہے، نہ کسی کی ہار ہمیشہ کی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہےمشن پاکستان کو بچانا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

متعلقہ تحاریر