گل بخاری بغض عمران میں پی ٹی آئی کے ووٹرز کو گالیاں دینے پر اتر آئیں
گل بخاری نے ٹوئٹر اسپیس کے دوران نوجوانوں میں عمران خان اور ان کے بیانیے کی مقبولیت پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف سے وابستہ نوجوانوں کو مغلظات بک دیں۔
تحریک انصاف اور عمران خان کے شدید ناقدین میں شمار ہونے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گل بخاری بغض عمران میں پی ٹی آئی کے ووٹرز کو گالیاں دینے پر اترآئیں۔
گل بخاری نے ٹوئٹر اسپیس کے دوران نوجوانوں میں عمران خان اور ان کے بیانیے کی مقبولیت پر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف سے وابستہ نوجوانوں کو مغلظات بک دیں۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کا معاملہ ، عمران خان کے خلاف قرارداد جمع
عام انتخابات کا اعلان 6 سے 8 ہفتوں میں متوقع ہے، عمران خان نے اپنی پنجاب کی قیادت کو بتا دیا
ٹوئٹر اسپیس پر مباحثے میں شریک ایک صاحب نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ 2018 میں فوج عمران خان کو لائی لیکن اب میں بالکل ایمانداری سے کہہ رہا ہوں کہ وہ دوبارہ ووٹ کے ذریعے آئے گا۔باقی وہ جس طرح نوجوانوں کو استعمال کررہا ہے ہو کھیل کا اختتام ہے۔
Gul Bukhari is upset that PMLN is unable to embrace the youth bulge of this country & at the same time she is abusing the very youth. Well, Gul how about stopping abusing the very youth for a start. pic.twitter.com/5hIuDApNKn
— TikTok 🇵🇰 (@TikTok_Politics) July 29, 2022
اس موقع پر گل بخاری نے مباحثے میں شریک صاحب کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ میں یہی تو رونا رورہی ہوں کہ وہ نوجوانوں میں مقبول ہورہا ہے،انہیں جھوٹ ، گند اور تاریخ کا قتل بیچ رہا ہے اوروہ(۔۔۔گالی۔۔۔) کے بچے سارا کچھ خرید رہے ہیں ، کیونکہ وہ(۔۔۔گالی۔۔۔) کے بچے ہیں۔
اس موقع پر ٹوئٹر اسپیس کے میزبان نے کہا کہ ایک مشہور روسی کہاوت ہے کہ اپنی شکست کا اعتراف کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے، یہاں ن لیگ کی جو بھی حمایت کررہا ہے اسے میرا یقین کرنا چاہیے کہ ہم ہار چکے ہیں اور ہمیں اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔
ٹوئٹر اسپیس کا یہ حصہ ٹوئٹر پر وائرل ہورہا ہے، صارفین گالم گلوچ پر گل بخاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ایک صارف نے کہاکہ جب آپ کے پاس اپنی رائے کی حمایت میں کچھ نہیں ہوتا تو آپ گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں۔