عمران خان نے ایک شادی پیسے بٹورنے اور ایک پیسے بنانے کے لیے کی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں چیئرمین تحریک انصاف فارن ایجنٹ ثابت ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک شادی پیسے بٹورنے اور ایک شادی پیسے بنانے کے لیے کی۔ ان کا کہنا ہے عمران خان نے اپنے چار ملازمین کے اکاؤنٹس میں باہر سے پیسے منگوائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان نے اقتدار میں آکر اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا ، انہوں نے اپنے ملازمین محمد رفیق اور اقبال طاہر اور دیگر ذریعے پیسے باہر سے منگوائے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف سے مائنس ون کرنے کا بھانڈا اسد عمر نے پھوڑ دیا

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کے انٹراپارٹی انتخابات روک دیے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ کس کا فیصلہ 8 سال بعد آیا ہے جس میں عمران خان فارن ایجنٹ ثابت ہوچکے ہیں ، آئین کے تحت کوئی سیاسی پارٹی فارن فنڈنگ نہیں لے سکتی۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں بار بار التوا لیا ، اپنے اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے کیونکہ پیسہ چوری کا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب

کا کہنا تھا عمران خان نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا ، سی پیک کو روکنے کی کوشش کی ، کیا وجہ تھی جو کشمیر کا سودا کیا؟

عمران خان پر الزامات لگاتے ہوئے مریم اورنگزیب

کا کہنا تھا آپ نے ملکی ترقی کے خلاف سازش کی ، سی پیک کو ناکام بنانے کےلیے دھرنا دیا گیا، عمران خان کے جرم کے شواہد اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو دیے۔

عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب

کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے مفادات کی خاطر اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

متعلقہ تحاریر