فواد چوہدری اور شیخ رشید کا اگلے ماہ اتحادی حکومت کے خاتمے کا دعویٰ

فواد چوہدری اور شیخ رشید 45 دن بعد حکومت کی رخصتی کے دعوے کررہے ہیں مگر سیاسی تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ دونوں رہنما ؤں یہ خبر کہاں سے ملی یا صرف ہوا میں تیر چلایا گیا ہے ؟

تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 ستمبر تک اتحادی حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا  جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ستمبر کے آخری ہفتے میں  ملک جام کردے گا ۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ اگلے ماہ کی 10 تاریخ تک شہباز حکومت کا ڈھڑن تختہ ہو جائے گا۔ انہوں نے اپنی بیوقوفی سے ہماری تحریک میں جوش و ولولہ پیدا کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

فوادچوہدری نے وزیراعظم کی میثاق معیشت کی پیشکش کو احمقانہ خیال کہہ دیا

سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ حکومت نے اے آر وائے  اور بول نیوز کو بند کیا جبکہ جمیل فاروقی کو بھی اٹھالیا ہے۔ ملک کی موٹروے ویز کو بند کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اسلام آباد نہ پہنچ سکیں۔

انہوں نے  کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمارے ایک جلسے کے بعد انہوں نے بے وقوفی سے تحریک میں جوش و جذبہ پیدا کردیا۔ انشاءاللہ 10 ستمبر سے پہلے ہی انکا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ پرسابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی دعویٰ کرتے ہوئے ستمبر کو موجودہ حکومت کے لیے مشکل قرار دے دیا ۔ فیصلے کا وقت آگیا ہے۔ عوامی تحریکوں کو کبھی روکا نہیں جاسکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ سوشل میڈیا پراتھارٹی بنانے، یوٹیوب کوبند کرنے، مخالف اینکروں کواٹھانے پرکام شروع ہوگیا ہے۔ عمران خان عوام میں ہیں اوراپوزیشن ٹویٹ میں پھنسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 13اتحادی جماعتوں میں بندربانٹ اور "ن” اور "ش” آمنے سامنے آگئے ہیں۔ رجیم چینج کے خلاف عمران خان ستمبر کےآخری ہفتے فائنل کال دے گااورملک جام کردے گا

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ عوامی تحریکوں کو کبھی روکا نہیں جاسکتا۔فیصلے کا وقت آگیا ہے۔کل سے سیاسی لڑائی شروع ہو چکی ہے۔میں ہمیشہ صلح صفائی اور بات چیت کا حامی ہوں۔آئندہ 45 دنوں میں فیصلہ ہو جائے گا۔

سیاسی تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا کہ فواد چوہدری یا شیخ رشید جو دعوے کر رہے ہیں ان میں کتنی حقیقت ہے یا ان دونوں رہنماؤں کو  کوئی اطلاعات پہنچا رہا ہے کہ ستمبر تک حکومت کا ڈھڑن تختہ ہو جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن اکتوبر میں ہونگے،قرنطینہ والے بھی مان گئے ، شیخ رشید

ملکی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں نے پوچھا کہ کوئی بتا سکتا ہے کہ 10 ستمبر کی تاریخ کس نے فواد چوہدری  کو دی ہے؟ جولائی، اگست سے ہوتے ہوئے بات 10 ستمبر تک آگئی ہے ؟۔ کیا یہ پارٹی پالیسی کے مطابق ہے؟

 شیخ رشید کے بیانات میں تجزیہ کاروں کے لیے سوالات بننے کا باعث بن گئے ۔ متعدد تجزیہ کاروں نے شیخ رشید سے پوچھا  آپ کو کس نے اطلاع دی ہے کہ عمران خان  ملک جام کرنے کااعلان کرنے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے سال کیا کہ شیخ رشید نے  ہوا میں تیر اڑایا ہے یا ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔ ان کو کس نے بتایا کہ     عمران خان ستمبر میں رجیم چینج  کے خلاف  ملک بھر میں شدید احتجاجی تحریک چلائیں گے جبکہ  یہ بات تو اب تک پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بھی  نہیں کی

سیاسی امور کے ماہرین کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اورشیخ رشید 45 دن بعد اتحادی حکومت کے جانے کی نوید سنا رہے ہیں تو انکے پاس یہ اطلاعات کہاں سے آئیں۔ کون لوگ ہیں جو انہیں ایسے باتیں کہہ رہے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر