تحریک انصاف کی انتخابی کامیابیاں موجودہ نظام کیخلاف بغاوت ہے، قیصر بنگالی

پی ٹی آئی کے ووٹرززبردست طریقے سے ووٹ ڈال رہے ہیں لیکن غیر پی ٹی آئی ووٹرز کسی دوسری پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے پرجوش نہیں ہیں، ماہر معیشت

معروف ماہر معیشت اور سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر قیصر بنگالی نے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی کامیابیوں کی وجہ بتادی۔

تحریک انصاف کی انتخابی کامیابیاں موجودہ نظام کیخلاف بغاوت   ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری اور شیخ رشید کا اگلے ماہ اتحادی حکومت کے خاتمے کا دعویٰ

کسی صورت قومی اسمبلی نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی کا فیصلہ

ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی کامیابیاں موجودہ نظام کے خلاف بغاوت ہے۔ پی ٹی آئی کے ووٹرززبردست طریقے سے ووٹ ڈال رہے ہیں لیکن غیر پی ٹی آئی ووٹرز کسی دوسری پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے پرجوش نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی کے پاس ماضی کو خاک میں ملانے کا واضح ایجنڈا ہے  لیکن مستقبل کی تعمیر کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے برملا اعتراف کیا کہ  کسی اور جماعت  کےپاس بھی مستقبل کی تعمیر کیلیے کچھ نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کے باغی رکن عامر لیاقت حسین کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این 245 پر گزشتہ اتوار کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں  تحریک انصاف نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی 29ہزار 266ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے ایم کیوایم کے معید انور صرف 13ہزار 119ووٹ لے سکے تھے جبکہ حلقے میں ٹرن آؤٹ صرف 11.7فیصد رہاتھا۔

متعلقہ تحاریر