شوکت ترین اور تیمور جھگڑا کی مبینہ آڈیو لیک، کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟
آڈیو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس ہمیشہ کٹ پیسٹ کرکے ریلیز کی جاتی ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے آڈیو لیک کا موسم شروع ہو گیا ہے، شوکت ترین اور محسن لغاری کی آڈیو لیک کے بعد وزیر خزانہ کے پی تیمور جھگڑا اور شوکت ترین کی آڈیو سامنے آگئی ہے۔ آڈیو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس ہمیشہ کٹ پیسٹ کرکے ریلیز کی جاتی ہیں جبکہ تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ خط میں نے خود لکھا ہے اور اسے آن کرتا ہوں۔
معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور تیمور جھگڑا کے درمیان ہونے والی آڈیو کو ٹرانسکرپٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف کے ترجمان نے عمران خان پر دہشتگردی کے مقدمے کو غلط قرار دیدیا
مولانا فضل الرحمان کا بغض عمران خان سے بھرپور ٹوئٹر پیغام
تیمور جھگڑا اور شوکت ترین کے درمیان گفتگو کی ٹرانسکرپٹ
وزیر خزانہ تیمور جھگڑا : اسلام و علیکم شوکت صاحب
شوکت ترین : جی سر وہ خط آپ نے بنا لیا؟
تیمور جھگڑا : ابھی میں بناتا ہوں۔ آئی ہیو این اولڈ لیٹر۔
شوکت ترین کی ملک دشمنی سامنے آگئی عمران خان کے ارادے ملک کے خلاف سامنے آگئے pic.twitter.com/ICxaWxPcib
— Dr. Danish (official) (@DrDanish5) August 29, 2022
تیمو جھگڑا : میں راستے میں ہوں ، آئی وِل چیک سر۔
تیمور جھگڑا : ابھی بنا کر آپ کو،،،،
شوکت ترین : بنا کر نا اس کے بیچ میں سب سے بڑا ، جو پہلا پوائنٹ بنانا ہے ، دوسرے تو آپ نے پہلے ہی بنائے ہوئے ہیں۔
تیمور جھگڑا : ہاں
شوکت ترین : بتائیں کہ جی جو فلڈز آئے ہیں اس میں اس (فلڈ) نے پورے خیبر پختون خوا کا بیڑا غرق کردیا ہے۔
تیمور جھگڑا : جی ہاں
شوکت ترین : ہمیں اس کی ری ہیبلیٹیشن (تعمیرِ نو) کے لیے بہت سارے پیسے چاہئیں۔
تیمور جھگڑا : ہاں جی
شوکت ترین : ٹھیک ہے نا۔ میں نے لغاری کو بھی کہہ دیا ہے۔ اس نے بھی یہی کہا ہے کہ ہمیں بہت سے پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔
تیمور جھگڑا : ویسے تو ‘اِٹ از بلیک میلنگ ٹیکٹک’۔ پیسے تو کسی نے نہیں چھوڑنے۔ میں نے تو نہیں چھوڑنے۔۔۔
تیمور جھگڑا : میں نہیں جانتا کہ لغاری نے چھوڑنے ہیں یا نہیں؟
شوکت ترین: آپ نے نہیں چھوڑنے تو ہم نے اسے بھی چھوڑنے نہیں دینے۔ لیکن آج ہم نے کرنا یہ ہے کہ آج یہ خط لکھ کے اور وہ جو آئی ایم ایف کی ایشٹرس ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے۔ تاکہ یہ پتا تو چلے نا سالوں کو کہ بہن چود کے یہ ہمارے سے arm cushioning جو پیسے رکھوا رہے تھے۔
تیمور جھگڑا : ٹھیک ہے۔
شوکت ترین : وہ پیسے ہم لے لیں گے ٹھیک ہے نا؟
تیمور جھگڑا : میں ،،، میں وہ بنا کے ،،، آئی آلسو نو دی آئی ایم ایف نمبر ٹو ، جو یہاں پر ہے۔ تو اس سے تو میں ویسے ہی ساری انفارمیشن اس سے لیتا رہا ہوں، اور وہ کر بھی دے گا۔
تیمور جھگڑا : مجھے محسن نے بھی فون کیا تھا۔ "آئی ٹاک تو ہِم ایز ویل”۔
شوکت ترین : جی ہاں ،،،
تیمور جھگڑا : اوررررر یہ میں آپ کے ساتھ ۔ اچھا ‘بوتھ’ خان صاحب اینڈ محمود خان ‘ٹولڈ می دَیٹ’ وہ کل کی میٹنگ میں بھی یہی ڈسکس ہوا تھا۔
تیمور جھگڑا : ‘ووئی شُڈ ڈو اے پریس کانفرنس ٹوگیدر’ بٹ آئی ڈونٹ نو وٹ اینڈ وین؟(ہم ضرور دونوں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ، لیکن میں نہیں جانتا کب اور کہاں؟)
شوکت ترین : وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی۔ وہ یہ تھا کہ یہ ہم کرلیں گے ، اور اس کے بعد یہ جو ہے نا ہم سیمینار کریں گے منڈے کو۔
اسد عمر اور تیمور جھگڑا کی پریس کانفرنس
شوکت ترین اور تیمور جھگڑا کی آڈیو لیک کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا تھا آڈیو لیک ہوتی رہتی ہیں ، کٹ پیسٹ کیا جاتا ہے ، شوکت ترین سیلاب سے متعلق گفتگو کررہے تھے مگر اس کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔
تیمور جھگڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے دور حکومت میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو روکنے کی کوشش کی گئی ، اپوزیشن نے اپنے مقدمات ختم کرانے کی شرط پر دستخط کرنے کا کہا۔ یہ لوگ عمران خان کا مقابلہ سیاسی طور پر نہیں کرسکتے اس لیے اس طرح کی اوچھی حرکتیں کررہے ہیں۔
تیمور جھگڑا کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے فاٹا کے لیے حفیظ شیخ اور شوکت ترین کو بھی خط لکھے تھے، فاٹا کے عوام کو 70 سال نظر انداز کیا جارہا ہے ، میں تسلیم کرتا ہوں کہ خط میں نے لکھا ہے اور میں اس کو آن کرتا ہوں۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم قبائلی اضلاع کے بجٹ کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا جو ایم او یو سائن ہوا تھا اس پر پرویز خٹک اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بھی دستخط موجود ہیں۔