میں نے کہا تھا میرٹ پر آرمی چیف کی تعیناتی ہونی چاہیے تو میں نے کیا غلط کہا، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے نواز شریف اور آصف علی زرداری کسی صورت بھی میرٹ پر آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کریں گے۔

جلسہ گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب ہماری حکومت ختم ہوگئی تو سب سے پہلا جلسہ میں نے پشاور اسی مقام پر کیا تھا. آج اسی مقام پر دوبارہ عوام سے مخاطب ہو.
عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 سال سے ملک پر ایک ٹولہ مسلط کیا گیا ہے. جب تک ہمارے اوپر چور بیٹھے ہیں اس وقت تک ہمارا کوئی عزت نہیں کرے گا. انکا مزید کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف اگر غیرت مند ہوتا تو اپنے چوری کا پیسا واپس پاکستان لے آتا, ان کو پتہ ہے کہ میچ کھیل کے وہ جیت نہیں سکتے اور وہ اب سازش کر رہے ہے کہ وہ جیت جائے.
یہ بھی پڑھیے
شیخ رشید نے چوہدری برادران کے اختلاف ختم کرانے میں ثالثی کی پیشکش کر دی
کنول شوزب کا حکومت پر ڈیپ فیک کی مدد سے ہراساں کرنے کا الزام
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسہ گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ملک کا مجرم ہے وہ پانامہ میں پکڑا گیا ہے. انکا کہنا تھا کہ کہ ڈان لیکس کیا تھا نوازشریف اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے ہندوستان کے ساتھ مل گیا تھا. انکا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے پیسوں سے لوٹوں کو خریدا گیا اور تحریک عدم اعتماد لائی گئی. انکا کہنا تھا کہ ان سب چوروں کو ڈر تھا کہ عمران خان اگر رہ گیا تو یہ سب جیل جائے گے.
چیئرمین تحریک انصاف نے جلسہ گاہ میں شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ ہماری اور فوج کی لڑائی ہو جائے. انکا کہنا تھا کہ کہ ہم اگر تنقید کرتے ہے تو وہ اصلاح کے لئے کرتے ہیں فوج مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا اور ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا. انکا کہنا تھا کہ کہ 6 ستمبر مجھے یاد ہے کہ میں سکول میں تھا اس وقت لاہور میں ہندوستان کی فوج داخل ہوئی اور ہمارے گھروں تک آوازیں آتی رہی.
عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے جتنا دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جائے گی میں اتنا خطرناک ہو جاؤنگا۔
انکا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتا. 50 سال بعد اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں جوڈیشل کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا. انکا کہنا تھا کہ میں عدلیہ کے بلکل خلاف نہیں ہو, مجسٹریٹ کے خلاف سخت الفاظ استعمال کی اس کی ایک وجہ تھی. میں نے کبھی کسی جج کو دھمکی دینے کا نہیں سوچا انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اداروں کے ساتھ لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے.
پاکستان تحریک انصاف نے آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں کارکنان نے شرکت کی. جلسہ گاہ میں 120 فٹ لمبا اور 30 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا تھا. پنڈال میں 30 ہزار پلیس کرسیاں تھی. چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان, کارکنان سمیت مرکزی اور صوبائی قیادت نے شرکت کی.
رینگ روڈ پر جلسہ کا پنڈال سج گیا تھا جہاں پر عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے پہلا تاریخی جلسہ کیا تھا عین اس مقام پر جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا.