عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ن لیگ مذہب کارڈ استعمال کرنے لگی

وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے عمران خان مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں اگر روکا نہ گیا تو شدید عوامی ردعمل بھی آسکتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف واپس آ رہے ہیں، عوام ان کا استقبال کریں گے، جس سے عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ریاستی اداروں کو عمران خان کے بیانات کا نوٹس لینا چاہئے۔ عمران خان کا فتنہ چل نکلا تو ملک میں خون ریزی ہوگی، ریاستی اداروں کا احترام ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں کیلئے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

جنرل باجوہ کی توسیع: عمران خان کے بیان کے بعد نوازشریف کی واپسی مشکل ہوگئی

جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن اور فوری الیکشن: عمران خان کی ترپ کی چال

جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، اگر انہیں روکا نہ گیا تو شدید عوامی ردعمل بھی آ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان حالات دیکھ کر این آر او مانگ رہے ہیں، یہ شخص ملک میں فتنہ و فساد پیدا کرنا چاہتا ہے اسے لگام نہ دی گئی تو شدید عوامی ردعمل آ سکتاہے نواز شریف کی وطن واپسی پر پاکستانی قوم جس طرح ان کے استقبال کے لئے جائے گی، ان میں سے کسی کو بھی چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ کوئی خود کو دیندار کہے اور دین کے ساتھ کھلواڑ کرے یہ مناسب نہیں ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ کچھ عرصہ سے وہ جس طرح کے بیانات دے رہے ہیں ، ان کی گفتگو میں فتنہ اور فساد کے الفاظ  بڑھتے جار ہے ہیں۔ ان کے بیانات سے صاف ظاہر ہے کہ ملک کو دین سے دور کرکے سیکولرازم کی طرف لے کر جانا چا ہتے ہیں۔

عمران خان کی مذاکرات کے حوالے سے آمادگی کے حوالے سے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان حالات کو دیکھ کر اداروں اور اپنے غیر ملکی آقاؤں سے این آراو مانگنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر