اداروں میں موجود لوگ لاڈلے کو تحفظ دینا چھوڑ دیں، مریم نواز کا سنگین الزام

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا ہے اگر عمران خان لاڈلہ نہ رہے تو اس سے نمٹنا تین دن کا کام ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے عمران خان کو پیسے دے کر لانچ کیا گیا ، عمران خان آئی ایم ایف پروگرام معاہدے کی خلاف ورزی کرکے گئے، خاتون جج کے بارے میں منفی الفاظ استعمال کیے ، عمران خان کے شر سے کوئی پاکستانی محفوظ نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ایک شخص جس کا نام عمران خان ہے جوکہ فتنا ہے ، انتشار ہے ، تباہی ہے پاکستان کی اور پھر فارن فنڈڈ بھی ہے اس کو لانچ ہی پاکستان اور پاکستان کی سیاست کو تباہ کرنے کے لیے کیا تھا۔ پاکستان کی معاشرتی اقدار ، پاکستان کی نئی نسل کو تباہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ یہ اسٹیک ہولڈر نہیں پاکستان کی تباہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مذہب کارڈ نوازشریف کا پرانا ہتھیار، بینظیر بھٹو کو بھی کافر قرار دلوایا

پرویز الٰہی حکومت کا جلد خاتمہ کردیں گے، عطاء اللہ تارڑ کا دعویٰ

مریم نواز کا کہنا تھا سیاست میں مذہب کو استعمال نہیں کرنا چاہیے ، آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی ، یہ سب کچھ وفاقی حکومت پر ڈال کر پتلی گلی سے فرار نہیں  ہوسکتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے آپ کسی خاتون جج کو بھرے جلسے میں دھمکی دیں بعد میں معافی مانگ لیں یہ کسی طور درست نہیں ہے۔ دھمکی دینے سے آپ کا کام تو ہو گیا ، معافی مانگنے کے باوجود نہال ہاشمی پانچ برس کے لیے نااہل ہوگئے، عمران خان کا بیان ناقابل معافی نہیں، ججز کو اس معاملے کو دیکھنا ہوگا اگر عمران خان کو چھوٹ دی گئی تو کل کسی کی عزت محفوظ نہیں ہوگی اور اس میں جوڈیشری برابر کی شریک ہوگی۔

ان کا کہنا تھا اپنے ذاتی مقاصد کے لیے مذہب کو استعمال کرنا گھٹیا پن ہے ، یہ کہنا کہ ن لیگ کوووٹ دینا شرک ہے اور پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینا گناہ ہے۔ اس سے بڑی گھٹیا سیاست اور کیا ہوگی۔

وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ، ہم جانتے ہیں کہ تنخواہ سے زیادہ لوگوں کے بلز آرہے ہیں ، حکومت سے درخواست ہے عوام کا خیال کرے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا اگر عمران خان لاڈلہ نہ رہے تو اسے ڈیل کرنا چٹکیوں کا کام ہے ، عمران خان کے لاڈلے پن کو تحفظ دینے والے کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی ، ادارے لاڈلے سے ہاتھ اٹھا لیں تو اسے ڈیل کرنا تین دن کا کام ہے۔

متعلقہ تحاریر