ہم پوری تیاری سے اسلام آباد آئیں گے ، رانا ثناء کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہےہم نے اپنے دور حکومت کو کسی کو احتجاج سے نہیں روکا ، مگر 25 مئی کو ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے جب ہم حکومت میں آئے تو سب  سے پہلے ہم نے آزاد فارن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ، تحریک لے کر چل رہا ہوں اس ملک کو حقیقی آزادی دلائیں گے۔ والدین کہتے تھے تم خوش قسمت ہو ایک آزاد ملک میں پیدا ہوئے ہو۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا جو شخص راہ حق سے اتر کر اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے ہو شرک کرتا ہے ، جب ایک شخص ایمان لے آتا ہے تو اللہ اس کے خوف کے بت کو توڑ دیتا ہے ، میں ایک آزاد انسان ہوں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکا، حکومت میں آکر ریاست مدینہ بنانے کی بھرپور کوشش کی۔ ایک بات یاد رکھیں بزدل آدمی کبھی بھی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا۔ آج تک جتنے بھی بڑے لوگوں سے ملا ہوں انہوں نے اپنے خوف پر قابو پایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کی استدعا کردی

ملک میں سیلاب آتے ہی آصف علی زرداری منظر سے غائب

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا جو لوگ ملک پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں وہ ہمیں آزادی نہیں دیں گے ، مرنے کا ، ذلیل ہونے کا اور رزق چھن جانے کا خوف انسان کو بزدل بنا دیتا ہے، آج تک جتنے بھی لوگ آگے بڑھے انہوں نے اپنے خوف پر قابو پایا ، کبھی بھی کوئی بزدل کرکٹر آگے نہیں بڑھا کیونکہ وہ خوف کا شکار ہوتا تھا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا فیصلہ کیا تھا اپنی قوم کو کسی کے آگے نہیں جھکنے دوں گا ، میں وہ پاکستان چاہتا ہوں جو کسی اور ملک کی خواہش اپنے لوگوں کو قربان نہ کرے ۔ امریکی جنگ میں شامل ہو کر ہم اپنے 80 ہزار لوگ قربان کردیئے۔ شریف خاندان اور زرداری نے پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دی۔ ہم امریکی جنگ لڑرہے تھے اور امریکا ہمارے شہریوں پر ڈرون حملے کررہا تھا۔

وزیر داخلہ کو چیلنج کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا میں وعدہ کرتا ہوں جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو رانا ثناء اللہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملےگی۔ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی تم نے ہم پر ظلم کیا۔ پرامن احتجاج کرنے والوں پر ظلم کیا گیا۔

متعلقہ تحاریر