نون لیگی کارکن عمران مانی بٹ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کھلا چیلنج دے دیا
مسلم لیگ نون کے کارکن عمران مانی بٹ نے ٹوئٹر پرایک وڈیو وسٹ کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کارکنوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے جس میں ہمت ہے وہ واشنگٹن ڈی سی میں رتھ فیلڈ پلازہ میں آکر مل لے اور گھبرانہ نہیں میں اکیلا ہی آؤنگا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا آمد پرجب انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے حامیوں کی جانب سے تضحیک آمیز نعروں کا سامنا کرنا پڑا تو ان کے ساتھ موجود عمران بٹ نامی شخص نے احتجاجی مظاہرین کو سخت زبان میں جواب دیا ۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکا آمد کے موقع پر ایئر پورٹ پر موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کے خلاف اخلاقیات سے عاری نعرے بازی کی ۔
یہ بھی پڑھیے
مسلم لیگی رہنماؤں کو لندن کے بعد امریکا میں بھی تضحیک آمیز نعروں کا سامنا
اسحاق ڈار نے تضحیک آمیز نعرے لگانے والے شخص کو کہا کہ تم جھوٹے ہوں جس پر اس شخص نے انہیں چور اور جھوٹا کہا تو وزیر خزانہ کے ہمراہ موجود عمران بٹ نامی شخص نے بھی سخت زبان کا استعمال کیا ۔
وڈیو میں اسحاق ڈارکے ساتھ موجود عمران بٹ نے سمندر پارپاکستانیوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا: تم مجھے نہیں جانتے‘‘۔ بعد ازاں عمران بٹ اور اوورسیز پاکستانی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اسحا ق ڈار کے ہمراہ شخص کی نازیبا گفتگو پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شخص کا نام اور پتہ معلوم کرنے کی کوشش کی تو اس شخص نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو پوسٹ کردی جس میں اپنا تعارف کروایا دیا ۔
پاکستان سے آئے مہمانوں کے ساتھ جو یؤتھیا بھی بدتمیزی کرے گا اس کو اس کا ویسا ہی جواب دیا جائے گا جو جیسا کرے گا ویسا جواب ملے گا
عمران مانی بٹجن یؤتھیوں کو آگ لگی ہوئی تھی یہ بندہ کون ہے اس نے اپنا بتا دیا جس نے ملنا ہو شوق پورا کر سکتا ہے 😅😅 pic.twitter.com/oqvhw2LNLZ
— 𝗜𝗿𝗮𝗻 𝗕𝘂𝘁𝘁 (@iranbutt85) October 14, 2022
ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی وڈیو میں مذکورہ شخص نے بتایا کہ میں گزشتہ 30 سال سے ورجینیا واشنگٹن ڈی سی میں رہائش پذیر ہوں۔جس نے مجھ سے ملنا ہے رتھ فیلڈ پلازہ میں آجائے میں اس سے مل لونگا ۔
عمران مانی بٹ نانی شخص نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گھبرانا نہیں میں اکیلا ہی آؤنگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بدتمیزی آپ لوگوں نے شروع کی تھی ۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایئر پورٹ پر اسحاق ڈار سے بد تمیزی کی جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔ جو جیسا رویہ اختیار کرے گا اسی زبان میں جواب ملے گا ۔