وزیراعظم شہباز شریف نے کس کے کہنے پر پریس کانفرنس منسوخ کی؟

نیوز 360 نے وزیراعظم شہبازشریف کی پریس کانفرنس کی عین وقت پر منسوخی کے حوالے اہم معلومات حاصل کرلیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنی اہم پریس کانفرنس عین وقت پر منسوخ کردی تاہم ان کی جگہ وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، سینیٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کی۔

نیوز 360 نے وزیراعظم شہبازشریف کی پریس کانفرنس کی عین وقت پر منسوخی کے حوالے اہم معلومات حاصل کرلیں۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پرویز الہیٰ لیگی قائد نوازشریف کے بارے میں 22 سال سے کیا بات جانتے ہیں؟

نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر قیادت کی درخواست پر پریس کانفرنس منسوخ کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی پریس کانفرنس میں اپنی بریت پر تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی اور  پیپلزپارٹی کے بانی رکن چوہدری اعتزاز احسن کے فوجی قیادت پر عائد کردہ الزامات اور تنقید کا جواب دینا تھا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ پریس کانفرنس سے خطاب نہ کریں کیونکہ پارٹی قیادت اعتزاز احسن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے ۔ وزیراعظم نے  اتحادی جماعت کی قیادت کی درخواست منظور کرلی اور پریس کانفرنس خواجہ آصف، مریم اورنگزیب سمیت دیگر وفاقی وزراء نے کی۔

تاہم وزیردفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ تحریک انصاف  کے سینیٹر اعظم سواتی کی طرح اعتزازاحسن  کیخلاف بھی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے انہیں غذار کہہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک آرمی چیف کا نام لینے اور انہیں اس معاملے میں ملوث کرنے کا تعلق ہے، کوئی نہ کوئی کارروائی ضرور کی جائے گی کیونکہ حکومت سیاسی فائدے کے لیے اداروں پر تنقید جیسی چیزوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے اعتزاز احسن نے شریف خاندان کی کرپشن کیسز میں بریت کا ذمہ دار ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ٹھہرایا تھا۔

پیپلزپارٹی کے بانی رہنما اعتزاز احسن نےلاہور ہائیکورٹ میں  میڈیا سے گفتگو  کے دوران   وزیراعظم شہبازشریف اور ان کےفرزند حمزہ شہبازکی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کے فیصلے پر آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا تھا کہ ”باجوہ صاحب نے انہیں (شریف خاندان)  مقدمات میں سزا سے بچایا ہے اور انہوں نے بڑا جرم کیا ہے“۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے خلاف مقدمات اوپن اینڈ شٹ ہیں اور ان کی سزا واضح ہے۔

متعلقہ تحاریر