پی ٹی آئی پنجاب کے اراکین اسمبلی پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ عیاں

رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کا کہنا ہے کہ وہ لانگ مارچ میں شرکت کی تیاری کررہا ہوں جبکہ ایم پی اے سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ انہیں فون کرکے لانگ مارچ میں شرکت سے روکنے کے لیے کہا جارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنوبی پنجاب سے بظاہر منحرف والے ایم پی اے خرم لغاری پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ، اور انہوں نے لانگ مارچ کا حصہ بننے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ دوسری جانب گجرات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کا انہیں اسٹیبلشمنٹ کی  جانب سے لانگ مارچ میں حصہ نہ لینے پر دباؤ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

جمعہ کو رات گئے جاری ہونے والے ایک نئے ویڈیو بیان میں خرم لغاری نے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کا لانگ مارچ انقلاب نہیں مرضی کے آرمی چیف کیلئے ہے، نواز شریف

سائفر کی کہانی اگر من گھڑت تھی تو ڈیمارش کیوں دیا گیا، شاہ محمود قریشی

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑا ہوں، اور کھڑا رہوں گا۔‘‘

خرم لغاری نے کہا ہےکہ ’’وہ پرویز الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قبل پنجاب اسمبلی کے رکن خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اپنے لانگ مارچ سے قبل مزید چار ارکان کے پارٹی چھوڑنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

جمعہ کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مزید 5 ایم پی ایز نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہمیں کچھ اور دکھایا گیا لیکن عملی طور پر کچھ اور دیکھا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ممکن ہے کہ ہم اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیں۔

اس پیش رفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے مستعفی ہونے کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے استعفوں کا اشارہ دیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی سلیم سرور جوڑا اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ان پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا ہے ، کہا گیا ہے کہ میں عمران خان کو چھوڑ دوں ، میں ان سے ایک ہی سوال کیا ہے کہ خان صاحب کا متبادل کیا ہے۔؟ کہا گیا کہ آپ نے لانگ مارچ میں حصہ نہیں لینا۔”

سلیم سرور جوڑا کا مزید کہنا تھا کہ "میں نے ان سے درخواست کی کہ سر شائد تشدد تو میں برداشت نہ کرسکوں ، آپ صرف یہ کرنا کہ مجھے سیدھا فائر ماردیں۔ تاکہ مجھے پتا رہے کہ میں ایک اچھے انسان کے لیے اپنی جان دے رہا ہوں۔”

متعلقہ تحاریر