رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ کو قاتل قرار دے دیا
پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے رانا ثناءاللہ قاتل ہے انکے ہاتھ خون سے رنگے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی مشتبہ آڈیو جاری کرنے اور دھمکی آمیز پریس پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے اپنے لوگوں کا تحفظ میرا بنیادی حق ہے ، جس طرح تم حملہ کرو گے ہم بھی ویسے ہیں حملہ کریں گے۔
خیبر پختون کے ضلع ڈی آئی خان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ کو ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ آج پاکستان کے شہریوں کو حقیقی آزادی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
اگر کرپٹ کے ساتھ کھڑے رہو گے تو تم بھی کرپٹ کہلاؤ گے ، عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ پر ایک اور وار
آرمی چیف اعظم سواتی پر تشدد کرنے والے میجر اور بریگیڈیئر کے خلاف ایکشن لیں، عمران خان کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ چند خاندان بار بار ہمارے اوپر مسلط ہو رہے ہیں. ہم پُرامن ہیں اور پُرامن رہیں گے. ہم نے کبھی غیر قانونی کام نہیں کیا۔
انہوں نے وزیر داخلہ کو ڈائریکٹ ٹارگٹ کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ ایک قاتل ہے جس کے ماڈل ٹاون واقعے سے ہاتھ خون سے رنگے ہوٸے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا عوام نے ضمنی الیکشن میں بتا دیا کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔
صحافی ارشد شریف کے حوالے سے علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ ارشد شریف کو تحفظ کی بجاٸے اس پر پرچے کاٹے گٸے۔ حکمرانوں نے ملک کی معیثیت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دوتہاٸی اکثریت سے کامیاب ہوکر آٸیں گے۔ ہمارا مارچ کوٸی خونی نہیں ہے سابقہ مارچ بھی ہمارے سب کے سامنے ہیں۔
موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اپنی چوری بجانے کے لٸے بل پر بل منظور کروا رہی ہے۔ مذاکرات پاکستان کے مفاد کو مدنظررکھتے ہوٸے کٸے جائیں گے.
رانا ثناء اللہ کی جانب سے مبینہ آڈیو لیک پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آڈیو لیک جعلی ہے ، اسکا فرانزک کرایا جائے۔ ہم عمران خان کے احکامات کے مطابق چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو خودمختار کرنے کی بات کرتے ہیں۔ پاکستان کے ادارے ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ یہ سب ہمارے بھاٸی ہیں ، پاک فوج ان لٹیروں کی اہلکار نہ بنے گی۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کررہے ہیں تو یہ غیر آٸینی عمل ہے۔ سازشی عناصر کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ ہمارے بچے اس ملک میں آزاد نہیں ہیں ، اس لٸے حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مذاکرات کیلٸے چارٹر آف ڈیمانڈ واضح ہے کہ الیکشن کراٸے جاٸیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے ، باہر ملک میں بیٹھ کر ہمارے اداروں کے بڑوں پر انگلیں اٹھاٸی گئیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میرے اوپر 26 ایف آ ٸی آرز کاٹی ہوٸی ہیں اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ رانا ثناء اللہ اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ میرے لوگوں کو مارے گا یہ اسکی خام خیالی ہے۔ ہم عمران خان کی ہر بات پر لبیک کریں گے۔