ڈاکٹر یاسمین راشد کا مولانا فضل الرحمان کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

تحریک انصاف کی رہنما ہے کل ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ رجسٹری میں پٹیشن دائر کریں گے، امید کرتے ہیں عدالت اس کا نوٹس لیں گی، کل تمام خواتین سپریم کورٹ رجسٹری جائیں گی اور پیٹیشن دائر کریں گی۔

صدر تحریک انصاف پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا یے کہ مولانا فضل الرحمان چلو بھر پانی میں ڈوب مرو، خواتین کے بارے میں جو بات کہی ہے اس پر ایف آئی آر درج کراؤں گی، مولانا جو تمہارے ساتھ ہونا ہے تم یاد رکھو گے تم گھر نہیں جاسکو گے، کل تمام خواتین سپریم کورٹ رجسٹری جائیں گی اور پیٹیشن دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے ظلم کیے جارہے ہیں ، امپورٹڈ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی حالات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں، اعظم سواتی 75 سال کا بزرگ ہے انکے خاندان کے سامنے انکی بے عزتی کی گئی اس پر ہم نے بہت شور مچایا، ہم نے عدالت کا دروازے کھٹکھٹائے ، انصاف کی آنکھ پر پٹی ہے لیکن انصاف فراہم کرنے میں پٹی نہیں ہونی چاہیے، انکو شرم نہیں آتی انکو احساس نہیں مائئں بہنیں سب کی ہوتی ہیں، 25 کو سب پر ظلم کیا گیا انکے میں نہ شرم ہے نہ حیا ہے، یہ اقتدار کے بھوکے ہیں عوام غصے میں ہے کہ کیوں نہیں اقدام اٹھائے جارہے ہیں چادر چار دیواری کا تقدس پامال ہورہا ہے، پھر اعظم سواتی کو اٹھا لے گئے ہیں آپ نے کیا کرنا ہے ، پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے اسکا مطلب ہے پاکستان میں خواتین کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، دنیا میں سوشل انڈیکیٹر خواتین کے حالات سے لیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے جاتے ہی سینیٹر اعظم تارڑ کی وزارت قانون میں واپسی

بیٹی ، بیوی اور خاوند کا پردہ چاک کرنے والوں کو نہ یہاں نہ اگلے جہاں میں معاف کروں گا، اعظم سواتی

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا جو تمہارے ساتھ ہونا ہے تم یاد رکھو گے تم گھر نہیں جاسکو گے، تمہیں مولانا کہتے ہوئے شرم آتی ہے ، غلیظ انسان تم ہر وقت گند گھولتے رہتے ہو ، کل ساڑھے گیارہ بجے سپریم کورٹ رجسٹری میں پٹیشن دائر کریں گے، امید کرتے ہیں عدالت انکا نوٹس لیں گی، کل تمام خواتین سپریم کورٹ رجسٹری جائیں گی اور پیٹیشن دائر کریں گی۔

رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت بے شرم ہے انکے گھر کی خواتین شاید ملک چھوڑ چھاڑ کر چلی گئیں ہیں، اس وقت ہر پاکستانی سراپا احتجاج ہیں، عمران خان کے لیے لوگ اس لیے نکلتے ہیں کہ آپ نے حقوق پامال کیے ہیں کرپشن کی ہے، یہ نعرہ لگا کر آئے تھے ہم مہنگائی کم کریں گے مگر اسوقت مہنگائی عروج پر ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایک کام کیا ہے آپ نے این آر او ٹو لیا ہے ، نیب میں ترامیم کرکے اپنے کیسز ختم کروائے لیے ، پاکستان اس وقت کہاں کھڑا ہے اور نواز شریف صاحب بیٹی کے ساتھ یورپ کی سیر پر ہیں، مرد احتجاج کرتے ہیں لیکن جس دن عورتیں نکل آئیں احتجاج کے لیے اس دن روک نہیں پائو گے، مولانا تم چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ کیا تمہاری ماں نہیں ہے کیا تم ماں کے بغیر پیدا ہوئے ہو میں تمارے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گی، یہ جو وزیر داخلہ ہے یہ قاتل ہے یہ ظالم حکومت ہے، خواتین کا تحفظ نہیں کریں گے تو کون خواتین تحفظ کرے گا۔

آخر میں اسمبلیوں تحلیل کرنے کے متعلق یاسمین راشد نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، آصف علی زرداری پھر خریداری کرنے پنجاب آرہے ہیں، جو نقصان اس وقت پاکستان کا ہورہا ہے اتنا نقصان کبھی نہیں ہوا، مفتاح اسمعیل خود کہہ رہا ہے ہم ڈیفالٹ میں جارہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر