پرویز الہیٰ کا عمران خان کے اشارے پرپنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا عزم کا اعادہ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اسمبلی کی تحلیل کیلئےعمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں،جیسے ہی اشارہ ملا فوری طور پر اسمبلی تحلیل کردیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہےکہ عمران خان کے ایک اشارے پر فوری طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نےملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت، پنجاب اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کرکے بحرانی کیفیت پیدا کی، رانا ثنااللہ

ملاقات میں آئین سے مطابق موجودہ  صورتحال کے ٹیکنیکل پہلوؤں پرغور کیا گیا۔ مسلم لیگ قاف اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپوزیشن کے غیر آئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔اسمبلی کی تحلیل کیلئےعمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں۔

 

 

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد اور گورنرراج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی۔ اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں۔27 کلومیٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔عمران خان لیڈر ہے اور رہے گا جبکہ مونس الٰہی نے کہا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی صاحبزادے کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں اور  ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے۔پنجاب اسمبلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ عمرا ن خان کی امانت ہے  ۔

متعلقہ تحاریر