ق لیگ سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل، عمران خان کا موقف کی تبدیلی سے انکار

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کے حوالے سے موقف الگ الگ ہوسکتا ہے مگر پی ٹی آئی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہوگا ، تاہم نیوز 360 کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پیغام دیا ہے کہ جنرل باجوہ کے خلاف بات ضرور کی جائے اگر آپ اُن کو سیٹ بھی دینا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ق لیگ سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل، عمران خان کا موقف تبدیلی سے انکار

کمیٹی وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جبکہ دیگر ممبران میں پرویز خٹک اور فواد چوہدری شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا ق لیگ سے پندرہ سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کرنے کا امکان ہے ، تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی اطلاع تاحال ق لیگ کو نہیں دی گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ق لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے پی ٹی آئی اپنے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ موقف الگ الگ ہو سکتا ہے مگر الیکشن ایک ساتھ لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اراکین کو ہدایت جاری کی ہیں کہ پرویز الہیٰ کے انٹرویو پر الجھنا نہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر یہ خیال کیا جارہا تھا کہ پرویز الہیٰ کے انٹرویو پر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سخت ردعمل آئے گا، مگر حیران کن طور پر عمران خان نے حکمت عملی اپناتے ہوئے اس انٹرویو پر کوئی بھی ردعمل نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر