ن لیگ کئی مرتبہ پرویز الہیٰ سے ہاتھ کرچکی، رہنما تحریک انصاف مہندر پال سنگھ

رکن پنجاب اسمبلی سردار مہندر پال سنگھ کا کہنا ہے پچھلی مرتبہ بھی پی ڈی ایم والوں نے ایم پی ایز خریدنے کےلیے منڈی لگائی تھی خود مجھے 15 کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے متعدد مرتبہ چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ ہاتھ کیا ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ وہ پی ڈی ایم کا ساتھ نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے عمران خان نے کہا کہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل ہوگی ، اس فیصلے پر نہ صرف اراکین اسمبلی بلکہ 70 فیصد عوام بھی فوری اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مونس عمران ملاقات: پی ڈی ایم کی کوششوں کو بند گلی میں ڈال دیا

عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے 18 گھنٹے بعد چوہدری پرویز الہیٰ ناراض ہو گئے

مہندر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات ہوں گے ، عوام کی مرضی ہے وہ جس کو چاہے کامیاب کروائے اور ملک میں سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں مہندر پال سنگھ نے کہا کہ ان شاء اللہ اسمبلی تحلیل ہوگی ، پرویز الہٰی کیساتھ ن لیگ نے کئی دفعہ ہاتھ کیا ہے، وہ پی ڈی ایم کا ساتھ نہیں دیں گے، جب وزارتِ اعلیٰ کا معاملہ تھا انہوں نے تب بھی پرویز الہیٰ کو خراب کرنا تھا ، وزیراعلیٰ حمزہ شریف نے ہی رہنا تھا، ن لیگ اس کو ہی وزیراعلیٰ بناتی ہے جس کے ساتھ شریف لگا ہو۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا پرویز الہٰی کبھی ان کے امیدوار نہیں بنے گا، ان شاء اللہ اسمبلیاں تحلیل ہوگی ، ن لیگ نے پہلے اراکین اسمبلی کو پیسوں کی آفر کی گئی ، اراکین اسمبلی کو ووٹ نہ ڈالنے کے 15 سے 50 کروڑ کی آفر ہوتی رہی ہے، مجھے پندرہ کروڑ کی آفر کی گئی۔

مہندر پال سنگھ نے مزید کہا کہ ہم لوگ پُرامید ہیں اور اسمبلیاں تحلیل ہوگی، پنجاب کے بعد قومی اسمبلی بھی تحلیل ہو جائے گی اور جنرل الیکشن ہوگا۔

متعلقہ تحاریر