آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ لینے سے انکار کردیا

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین کا کہنا ہے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی اکثریت ہے اس لیے وزیراعلیٰ بھی ن لیگ کا ہی ہوگا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کے بعد پیپلز پارٹی کا وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے معذرت کرلی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حمزہ شریف میرے لیے بلاول بھٹو زرداری سے کم نہیں.

بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے لیے حمزہ شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں کوئی فرق نہیں، پنجاب اسمبلی میں پی ایم ایل این کی تعداد زیادہ ہے، اس لیے پنجاب میں وزارت اعلیٰ ان کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگ ، ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے بڑوں سے سرجوڑ لیے

مائنس الطاف حسین: گورنر سندھ ایم کیو ایم کے دھڑوں کو متحد کرنے کے مشن پر

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی ذرائع کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ وزارت اعلیٰ کی نشست پیپلز پارٹی کو دینے کے حوالے سے ن لیگ ، ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے بڑوں میں مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ اگر وہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو بچانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وزارت اعلیٰ کی نشست پیپلز پارٹی کو دے دی جائے گا۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ لینے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر