چوہدری مونس الہیٰ اور چوہدری حسین الہیٰ کھل کر پی ٹی آئی کے حق میں سامنے آگئے
مسلم لیگ ق کے دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہماری جماعت پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی ، مخالفین اپنے پروپیگنڈے میں ناکام ہوں گے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الہیٰ اور وجاہت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الہیٰ کھل کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حق میں سامنے آ گئے ہیں ، جبکہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ قائد (ق) کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کو تالے لگانے کے رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری مونس الہیٰ نے گذشتہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "رانا ثناء اللہ صاحب میں 8 کلب سی ایم ہاؤس پہنچ گیا ہوں آپ کب آرہے ہیں۔”
رانا صاحب @RanaSanaullahPK میں 8 کلب سی ایم ہاوس پہنچ گیا ہوں آپ کب آ رہے ہیں سِیل کرنے؟ pic.twitter.com/nSG64I3Yse
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) December 21, 2022
بعدازاں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو ایک رات گئے ایک اور میسج کیا کہ "رانا ثناء اللہ صاحب میں بور ہو گیا ہوں ، اب میں واپس جارہا ہوں ، جب آپ کے آنے کو پلان ہو آپ مجھے اطلاع کردیجیئے گا۔”
Rana sb @RanaSanaullahPK I am bored now. Heading home but pls do let me know when you plan to come https://t.co/UuJ2CH89ti
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) December 21, 2022
دوسری جانب چوہدری وجاہت حسین کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری حسین الہیٰ نے پی ایم ایل ق کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” آج کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کے تمام 10 ایم پی ایز نے عمران خان (پی ٹی آئی) اور چوہدری پرویز الٰہی کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔”
All 10 MPA’s of PML-Q have assured complete support for @ImranKhanPTI and @ChParvezElahi in todays Parlim. Party Meeting. PDM’s fake news regarding PML-Q’s MPA’s will not fool anyone. They talk about 6 MPA’s, they can’t even break 1. https://t.co/Alm4ZE0osS
— Hussain Ellahi (@EllahiHussain) December 21, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "پی ڈی ایم کی مسلم لیگ ق کے ایم پی اے کے حوالے سے جھوٹی خبریں کسی کو بیوقوف نہیں بناسکیں گی۔ وہ 6 ایم پی اے کو توڑنے کی بات کرتے ہیں، ایک بھی نہیں توڑ سکتے۔”
یہ بھی پڑھیے
پنجاب کی سیاست میں گھمسان کا رن ، جواب الجواب کا سلسلہ جاری
نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگ ، ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے بڑوں سے سرجوڑ لیے
واضح رہے کہ گذشتہ پی ایم ایل ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ہوا ، مسلم لیگ ق کے تمام ارکان نے چوہدری پرویز الہیٰ پر مکمل اعتماد اظہار کیا اور انہیں فیصلے کرنے کا مکمل اختیار دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ساجد بھٹی نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) متحد ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے افواہیں پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے اراکین پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وہ آئندہ عدم اعتماد کی ووٹنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان اور پی اے کے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کو ووٹ دیں گے۔
ساجد بھٹی نے کہا کہ پرویز الٰہی ہمارے لیڈر ہیں، اختلافات پھیلانے والوں اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔