پی ڈی ایم کی حکومت عمران خان کی نفرت کی وجہ سے بنی، سردار ایاز صادق
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے عمران خان ایک محسن کش انسان ہے جس نے تمام احسان کرنے والوں کو ڈس لیا۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت جنرل باجوہ نے نہیں بنوائی بلکہ عمران نیازی کی نفرت میں وجود میں آئی، ثاقب نثار نے عدل کی کرسی پر بیٹھ کر انصاف نہیں کیا تمہارا عبرتناک انجام ہوگا، ایم کیو ایم باپ پارٹی مینگل صاحب کہتے کوئی عزت دار آدمی نیازی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔
سردار ایاز صادق کی مغلپورہ غازی آباد میں کارنر میٹنگ میں عمران خان پر سیاسی نشتر زنی کی ، بولے کہ عمران خان پر اب کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے کیونکہ وہ جھوٹے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کپڑے بیچنے والے وزیراعظم نے معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے، اسد عمر
عمران خان نیازی کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا ، احسن اقبال
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چھ ارب روپے ہیروں کے ہار اور گھڑیاں گھر لے گئے اور مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں ، پہلے امریکہ نے حکومت ہٹائی ، کبھی سائفر کا جھوٹ نکل آیا ، اسٹیبلشمنٹ کو پریس کانفرنس کرنی پڑ گئی، ایم کیو ایم باپ پارٹی مینگل صاحب کہتے کوئی عزت دار آدمی نیازی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔
ایک بات کی نفی کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں مخلوط حکومت آ جائے تو عمران خان کی بچت ہو جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا بیج عمران خان نے بویا ہے۔ کے پی وزیر اعلیٰ کو لاہور بٹھایا وہاں افسران دہشت گردی سے نمٹ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی ، بلکہ تاریخ کی مہنگائی کر ڈالی، اسمبلیاں کیوں نہیں توڑتے کیوں وہ ٹوٹ نہیں سکے گی ، کیونکہ کرسیاں بچانے والے ساتھ نہیں ہیں۔
ایاز صادق کا کہنا تھا میں ان سے پوچھتا ہوں کے پی اسمبلی کیوں نہیں توڑی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں بلایا تو ان کے ایم این ایز پہنچے نہیں۔
عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان تم اپنی بیٹی ، توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا بھی حساب دو گے، الیکشن جلدی نہیں ہونے والے زیادہ تنگ نہ کرو گے پنجاب کی خیر مناؤں۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا عمران خان کی چار سالہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ماضی میں ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، عمران خان ایک محسن کش انسان ہے ، جہانگیر ترین نے نیازی کے لیے کیا کچھ نہیں کیا ، یہ وفاداریاں تبدیل نہیں کروا سکے اس لیے انہیں کوئی وعدہ معاف گواہ بھی نہیں ملا، اب وعدہ معاف گواہوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں عمران خان نیازی کو بدترین شکست ہو گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیگی ایم پی اے ملک وحید کا کہنا تھاکہ نشئی وزیر اعظم قوم کا تمسخر اڑاتا رہا ، نوجوان نسل کو ایک کروڑ نوکری دینی تھی ، بھارتی سرفراز نکلا دھوکہ دے گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی بقاء و سالمیت کے ساتھ کھیل کھیلا ، عمران خان چار کاموں کےلئے آیا پہلے سی پیک کو بند کروایا، قادیانیوں کو آباد کیا، کشمیر بھارت کو فروخت کردیا اور معیشت کو تباہ کیا۔