پی ٹی آئی کا شہباز حکومت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

وائٹ پیپر دو سیشنز میں جاری کیا جائے گا، آخری سیشن سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک کی اقتصادی و معاشی صورتحال پر آج وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایوان وزیر اعلیٰ نوے شاہراہ میں پی ٹی آئی وفاقی حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کریگی۔

مزید تفصیلات کے مطابق روپے کی مسلسل بے قدری، ڈالر کی اڑان بارے وائٹ پیپر کے اجراء کیلئے پی ٹی آئی کی تقریب آج لاہور میں ہو گی، تقریب صبح 11 بجے شروع ہو کر شام 5:30 بجے اختتام پذیر ہو گی، تقریب کا انعقاد 2 سیشنز میں کیا جائے گا، پہلے سیشن کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل ، 9 جنوری کو طلب

نون لیگی قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کب وطن واپس آئیں گے؟

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، سیکرٹری جنرل اسد عمر اور جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب حماد اظہر معاشی تباہی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر توانائی کے موضوع پر، جمشید اقبال چیمہ زراعت کے موضوع پر حاضرین سے مخاطب ہوں گے، خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔

سینئر صحافی عامر ضیاء اور علی خضر بھی تقریب سے خطاب کریں گے، پہلے سیشن کا اختتامی خطاب مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کریں گے، تقریب کے دوسرے سیشن کی صدارت کے فرائض سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سرانجام دیں گے۔

دوسرے سیشن میں ڈاکٹر سلمان شاہ اور ڈاکٹر راشد امجد معاشی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بھی تقریب سے مخاطب ہونگے، آخر میں کلیدی خطاب کے لئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان حاضرین سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ تحاریر