وزیرآباد واقعے کے پیچھے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے، عمران خان کا الزام

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہے ملزم نوید کی ویڈیو کس کے کہنے پر بنوائی گئی ، ویڈیو میں کہا گیا میں نے توہین رسالت اور توہین مذہب کردی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا  ہے کہ جب تک ہمارے ملک کے اندر قانون کی حکمرانی نہیں آتی ، اور جنگل کا قانون ختم نہیں ہوتا ، ہم کچھ بھی کریں ہمارے ملک کا کوئی فیوچر نہیں ہے۔ مجھے سلمان تاثیر طرز پر قتل کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں آج آپ سب کے سامنے جے آئی ٹی کی رپورٹ رکھنا چاہتا ہوں ، جے آئی ٹی کس لیے بنی تھی جو قاتلانہ حملہ مجھ پر ہوا تھا اس کی فائینڈنگ کے لیے۔ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیوں ہوا ، اس کے پیچھے کیا محرکات تھے۔

وزیراعظم اور وزیر داخہ پر الزام لگاتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ وزیرآباد واقعے کے پیچھے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے۔ ملک کے سابق سربراہ پر قاتلانہ حملے پر کوئی وفاقی ادارہ تعاون نہیں کررہا۔ پنجاب کے ادارے بھی تعاون نہیں کررہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج چند سوال ہیں وہ میں قوم کے سام نے رکھوں گا، قاتلانہ حملے پر جے آئی ٹی کی تفصیلات سامنے رکھنا چاہتا ہوں، ایک آدمی نے ہماری  حکومت گرانے کا فیصلہ کیا، کس نے کیا پلاننگ کی ،ان کی سوچ کیا تھی، کیسے پیسہ چلایا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے رجیم چینج ہوئی ، مجھے پتہ ہے اس میں کون ملوث تھا، اس آدمی نے حکم کیا تو ہمارے اتحادی ہم سے الگ ہوئے، عوام سب سمجھ گئی کہ  کیا ہوا تھا، حکومت گرادی گئی، 10 اپریل کو جو ہوا ایسا منظر پہلی بار قوم کے سامنے آیا، 10 اپریل کو لاکھوں لوگ سڑکوں پر آئے اور کہا امپورٹڈ حکومت نامنظور، نامور ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا گیا تو قوم کھڑی ہو گئی۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے پیچھے ایک ماسٹر مائنڈ تھا، پہلی بار باشعور قوم سڑکوں پر نکلی، سرکاری ٹی وی کو حکم دیا گیا کہ چار دن عمران خان کیخلاف مہم چلائے، جاویدلطیف نے میر ے خلاف پریس کانفرنس کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وقار ستی ایک ویڈیو لے کر آتا ہے، یہ بہت بڑا سوال ہے کہ کس نے ویڈیو بنائی، مجھے مارنے کا پلان بنایا گیا، ایک پلان کے بعد دوسرا پلان بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ ہم ڈنڈوں سے انکو ٹھیک کریں گے، عوام بتا رہے ہیں کہ  ہم پی ٹی آئی کیساتھ ہیں ، لانگ مارچ سے پہلے پولیس گھروں کی دیواریں پھلانگ کر لوگوں کو اٹھا کر لے گئی، پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد کیاگیا، ہمیں راستے سے ہٹانے کے لئے کیا کچھ نہیں کیا گیا؟

متعلقہ تحاریر