گارڈین نے بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا
برطانوی روزنامہ "دی گارڈین" نے بھارتی فلم "گنگوبائی کاٹھیاواڑی" میں بہترین اداکاری کرنے پر بالی وڈ اکارہ عالیہ بھٹ کو آسکر ایوارڈ کے لیے اپنی فہرست میں شامل کرلیا، برطانوی نژاد بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ٹوئٹر پر مسکراہٹ اور دل والے ایموجی شیئر کرکے گارڈین سے اظہار تشکر کیا
برطانوی روزنامہ "دی گارڈین” نے آسکر ایوارڈ کیلئے اپنی فہرست میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو شامل کرلیا ہے۔ عالیہ بھٹ نےاپنا نام شامل کرنا پر گارڈین سے اظہار تشکر کیا ۔
برطانوی روزنامہ "دی گارڈین” بھارتی فلم "گنگوبائی کاٹھیاواڑی” میں بہترین اداکاری کرنے پر بالی وڈ اکارہ عالیہ بھٹ کو آسکر ایوارڈ کے لیے اپنی فہرست میں شامل کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
جیمزکیمرون کی آر آر آر کی تعریف پر راجا مولی خوشی سے نہال
گارڈین کے فلمی نقاد نے اکیڈمی ایوارڈ کی نامزدگیوں کی اپنی بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں برطانوی نژاد بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو شامل کیا جس پر اداکارہ نے اظہار تشکر کیا ہے ۔
دی گارڈین کی جانب سے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے برطانوی نژاد بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر مسکراہٹ اور دل والے ایموجی شیئر کیے ہیں۔
— Alia Bhatt (@aliaa08) January 24, 2023
برطانوی روزنامہ نے بہترین بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں ملائیشین اداکارہ مشیل یہو(michelle yeoh)،امریکی ایکٹریس وائلا ڈیوس(viola davis) کو بھی شامل کیا ہے ۔
اخبار کے فلمی نقاد نے امریکی اداکاراؤں ڈینیئل ڈیڈ وائلر(Danielle Deadwyler) اور کیتھرین کلینچ (Catherine Clinch) کو بھی اپنی فہرست میں جگہ دی ہے ۔
یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ مارچ 1993میں پیدا ہوئیں، وہ برطانوی شہریت کی حامل بھارتی اداکارہ ہیں جوکہ متعدد بالی ؤڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
عالیہ بھٹ نے تین فلم فیئر ایوارڈوں سمیت بے شمار دیگر اعزازات حاصل کیے ہیں۔ وہ بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے طور پر بھی مشہور ہیں ۔
عالیہ بھٹ مشہور فلمساز مہیش بھٹ اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہے۔ انہوں نے سال 1999میں بننے والی فلم سنگھرش میں ایک بچی کے کردار سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔
عالیہ نے سال 2012 میں اپنا پہلا مرکزی کردار کرن جوہر کے فلم ا سٹوڈنٹ آف دی ائیرمیں ادا کیا ۔انہوں نے دھرما پروڈکشنز کی بے شمار فلموں میں کام کر کے خود کو منوایا۔
یہ بھی پڑھیے
برج خلیفہ سنیما میں تبدیل، شارخ خان کی فلم پٹھان کے ٹریلر کی نمائش
اداکاری کے علاوہ عالیہ بھٹ نے گلوکاری کے میدان میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ انہوں نے مشہور ” سمجھاواں ان پلگڈ” سمیت 6 گانے بھی گائے ہیں۔
برطانوی روزنامہ "دی گارڈین” نے آسکر ایوارڈ کیلئے اپنی فہرست میں عالیہ فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ملبوسات اور دستی بیگوں کا کاروبار بھی کرتی ہیں ۔