سکیش چندر شیکھر نے اداکارہ نورا فتحی کے متعلق بڑے انکشاف کر ڈالے
بالی وڈ ادکارہ نورا فتحی کے دعویٰ کے بعد کہ سکیش چندر شیکھر نے ان سے گھر کا وعدہ کیا تھا، سکیش چندر شیکھر نے میڈیا کو ایک نئے بیان میں اداکارہ پر جوابی حملہ کیا ہے، سکیش نے نورا فتحی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے گاڑی لینا چاہتی تھی جس پر میں نے اسے بی ایم ڈبلیو ایس سیریز کار تحفے میں دی
بالی وڈ ادکارہ نورا فتحی کے الزامات کے بعد سکیش چندر شیکھر نے جوابی دعوے کردیئے۔ سکیش چندر شیکھر نے کہا کہ نورا فتحی نے ان سے مراکش میں گھر کی خریداری کے لیے ایک بڑی رقم وصول کی ۔
بالی وڈ ادکارہ نورا فتحی کے دعویٰ کے بعد کہ سکیش چندر شیکھر نے ان سے گھر کا وعدہ کیا تھا،سکیش چندر شیکھر نے میڈیا کو ایک نئے بیان میں اداکارہ پر جوابی حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گارڈین نے بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا
نورا فتحی نے بھتہ خوری کے مقدمے میں عدالت میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ سکیش چندر شیکھر نے گرل فرینڈ بننے پر بڑا گھر اور پرتعیش طرز زندگی کا وعدہ کیا تھا۔
منی لانڈرنگ کیس میں ملزم سکیش چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کے الزامات کی تردید کردی ۔ نورا نے کہا تھا کہ سکیش نے پنکی ایرانی کے ذریعے ان کو پیشکش کی تھی ۔
سکیش نے نورا فتحی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سے گاڑی لینا چاہتی تھی کیونکہ اس کے پاس سستی سی کار تھی جس پر میں نے اسے بی ایم ڈبلیو ایس سیریز کار تحفے میں دی ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی فلموں سے متعلق نریندر مودی کی ہدایات پر انوراگ کشیپ کا ردعمل
سکیش نے اداکارہ کے بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ نورا نے مجھ سے بھاری رقم لے کر مراکش میں گھر خریدا، وہ جھوٹ بول کر قانون سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سکیش نے کہا کہ میرا اور نورا کا کبھی کوئی پیشہ ورانہ لین دین نہیں ہوا۔ نورا نے میری فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جس کے لیے اس کو باضابطہ ادائیگی کی گئی تھی۔