ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو بڑا ریلیف فراہم کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایف آئی اے نے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ فراہم کردی، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے منی لانڈرنگ  کیس میں  پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے  علی ترین کو بے گناہ قرار دے دیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے منی لانڈرنگ  کیس میں کلین چٹ فراہم کردی ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو نااہلی سے بچانے کیلئے جہانگیر ترین کی قربانی دی گئی تھی، مشیر دفاع

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک  کے روبرو جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کیلئے درخواست دائر کی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ  ختم  کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلا مرتضی ورک نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا  ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے مطابق یہ  سرمایہ کاری  کا کیس ہے جس کے لیے سول کورٹ کا فورم موجود ہے  جبکہ کیس میں ڈالر کی منتقلی کے شواہد بھی نہیں ملے۔

تحریری حکم  کے مطابق موجودہ کیس میں ڈالرز کی شکل میں ٹرانزیکشنز کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے ۔تفتیشی افسر کی رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ کینسل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ۔ جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائےگئے الزمات اور دفعات درست نہیں ہیں۔

متعلقہ تحاریر