جنسی ہراسانی کا الزام؛ علی ظفر کے وکیل کی میشا شفیع پر سخت جرح

علی ظفر کے وکیل طارق گل ایڈووکیٹ وڈیو لنک کے ذریعے آپ نے اس کا کیپشن لکھا کہ آج رات پارٹی ہوگی۔ جو تصویر آپ کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کر رہی ہیں اس کیسے جنسی ہراسگی کہہ سکتی ہیں

لاہور کی مقامی عدالت میں معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت  ہوئی جس میں وڈیو لنک کے ذریعے جرح کی گئی ۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر اپنے وکیل طارق گل کے ہمراہ  پیش ہوئے۔علی ظفر کے وکیل طارق گل نے ویڈیو لنک کے ذریعے ادکارہ میشا شفیع پر جرح کی۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور اسکول میں تشدد کا واقعہ گلو کار علی ظفر کو اپنے ماضی میں لے گیا

علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع سے سوال کیا  کہ آپ نے ایک تصویر عدالت میں پیش کی جس کو آپ نے جنسی ہراسگی کا الزام لگایا  جبکہ وہ  تصویر آپ نے اپنے  فیس بک اکاونٹ پر خود اپ لوڈ کی ۔

طارق گل ایڈووکیٹ وڈیو لنک کے ذریعے  آپ نے اس کا کیپشن لکھا کہ آج رات پارٹی ہوگی۔ جو تصویر آپ کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کر رہی ہیں اس کیسے جنسی ہراسگی کہہ سکتی ہیں۔

علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ آپ نے پاکستان آ کر کہا تھا کہ آپ کو عدالت نے کبھی نہیں بلایا ۔آپ نے عدالتی احکامات کے متعلق جان بوجھ کر غلط بیانی کی۔

جس پر گلوکارہ میشا شفیع نے کہا کہ میڈیا ٹاک میں غلطی سے یہ جملہ میرے منہ سے نکلا تھا۔ عدالت نے میشا شفیع کے بیان پر مزید جرح کے لیے وکلا کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ تحاریر