شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کےسرکاری اسکول میں داخلے کی طویل قطاریں
شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول میں داخلوں کیلئے طویل قطاریں لگ گئیں تاہم شہزاد رائے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صرف 2 ہزار 500 لڑکیوں کی جگہ ہے قوم مدد کرے تو تمام اسکول ایسے بنا سکتے ہیں
معروف گلو کار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول میں داخلوں کے لیے طویل قطاریں لگ گئیں ۔
گلوکار شہزاد رائے نے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں والدین اپنی بیٹیوں کو فاطمہ جناح اسکول میں داخلے دلوانے کیلئے طویل قطاریں بناکر کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
زندگی ٹرسٹ، ٹک ٹاک اور آئی ٹی منسٹری کی ڈیجیٹل سیفٹی آگاہی مہم میں توسیع
شہزاد رائے نے کہا کہ مفت و معیاری تعلیم کے حصول کیلئے لوگ اپنے بچوں کو نجی اسکولوں سے نکال زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والی سرکاری اسکول میں آرہے ہیں۔
Today Thousands of parents queuing up to get their girls admitted to @ZindagiTrust Gov School for quality/free education.Parents are pulling their kids out of private schools in pursuit of quality/free education. Help us so one day all gov schools in Pakistan will be like this. pic.twitter.com/zTESgr9tYs
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) March 6, 2023
انہوں نے کہا کہ ہزاروں والدین اپنی بیٹیوں کو داخلہ دلانے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ ہماری مدد کریں تو ایک دن پاکستان کے تمام سرکاری سکول ایسے ہوں گے۔
شہزاد رائے نے بتایا کہ ہزاروں والدین زندگی ٹرسٹ کے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول میں اپنی بیٹیوں کے داخلے کے لیے پرائیویٹ آپشنز پر قطار میں کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مفت معیاری تعلیم کے لیے خوشی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم ان سب کو حاصل نہیں کر سکتے، یہاں پہلے ہی 2500 لڑکیاں زیر تعلیم ہیں۔
اداکار اور اینکر پرسن فہد مصطفیٰ نے شہزاد رائے کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ شہزاد رائے کی مدد کی جائے جس پر گلوکار نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
Thousands of parents queued up for their daughters' admissions in Zindagi Trust's Fatima Jinnah Govt School, over private options. Free quality education. Happy but also sad we cannot get em all in, with already 2,500 girls studying here. Help @ShehzadRoy in this initiative pic.twitter.com/NGykjFPszM
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) March 6, 2023
جاوید ملک نامی صارف نے کہا کہ شہزاد رائے نے دکھایا کہ کس طرح سرکاری اسکولوں کو معیاری، جدید فن، سائنس اور کھیلوں کی تعمیر کے ساتھ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔