پی آئی اے نے خلاف قانون ٹریولرز ایجنٹس کو354 ملین روپے کی رعایتی ٹکٹس فراہم کیں
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سال 2020 کے میں بدترین مالی بحران کے باوجود پی آئی اے نے خلاف قانون مختلف ایجنٹوں کو 354 ملین روپے کی رعایت پر 2,520 ٹکٹس دیئے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) مالی مشکلات کے باوجود اپنے ٹریولرز ایجنٹس کو354ملین روپے کی رعایتی ٹکٹس فراہم کیں جبکہ آڈیٹر جنرل نے رعایتی ٹکٹوں کی فراہمی پر بھی اعتراض کیا۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بدترین مالی مشکلات کی شکار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اپنے ٹریولرز ایجنٹس کو354ملین روپے کی رعایتی ٹکٹس فراہم کیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی آئی اے کا جعل سازی سے آمدنی میں اضافہ ظاہر کرنے کا انکشاف
400ارب روپے خسارے کا شکار پی آئی اے کا تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان
سماء ٹی وی نے اپنی ایک نیوز اسٹوری میں دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے اربوں کے خسارے سے دوچار ہے لیکن اس کے باوجود ایئرلائن نے مختلف ایجنٹس کو 353 ملین روپے کے رعایتی ٹکٹ دئیے۔
سماء ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ آڈٹ رپورٹس کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے 2620 ٹکٹوں پر رعایتی نرخوں کی پیشکش کی اور 50 فیصد، 75 فیصد، 90 فیصد اور 100 فیصد رعایت کی پیشکش کی۔
سماء ٹی و ی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن انڈسٹری افیئرز کے آڈیٹرز کے مطابق ٹریولرز ایجنٹوں کو تحریری درخواست کے بغیر ٹکٹوں میں چھوٹ دینے کی اجازت نہیں ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن، ریونیو مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سال 2020 کے ایک آڈٹ کے دوران انتظامیہ نے مختلف ایجنٹوں کو 354 ملین روپے کی رعایت پر 2,520 ٹکٹس دیئے ۔