جے ایس بینک کو دھچکا؛ سندھ ہائیکورٹ نے بینک اسلامی کے اکثریتی شیئرز کی خریداری سے روک دیا

بینک اسلامی کے شیئر ہولڈرز نے سندھ ہائی کورٹ میں جے ایس بینک پر الزام عائد کیا ہے کہ ادارہ رضامندی کے حکم  کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر عدالت نے ایکوائرز کو بینک اسلامی  کا کنٹرول حاصل کرنے سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے جے ایس بینک لمیٹڈ کو بینک اسلامی لمیٹڈ کے اکثریتی شیئرز کی خریداری سے روک دیا۔ جے ایس بینک کو بینک اسلامی کے حصص کے لین دین میں متعدد قانونی مشکلات نے جھٹکا لگایا ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ نے جے ایس بینک کو بینک اسلامی کے اکثریتی  شیئرز کی خریداری سے روک دیا۔ بینک اسلامی کے اقلیتی شیئرز ہولڈرز نے  ادارے پر الزام لگایا تھا کہ  جے ایس بینک  خلاف حکم  کام کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کا جے ایس بینک پر بینک اسلامی کا کنٹرول حاصل کرنے کی غیر قانونی کوششوں کا الزام

اقلیتی شیئرز ہولڈر نےموقف اختیار کیا کہ جے ایس بینک نے رضامندی کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 19 مئی کو بینک اسلامی کے  کنٹرول کے حصول کیلئے جنرل میٹنگ منعقد کرے گا۔

بینک اسلامی کے شیئر ہولڈرز نے سندھ ہائی کورٹ میں جے ایس بینک پر الزام عائد کیا ہے کہ ادارے نے رضامندی کے حکم کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر عدالت نے ایکوائرز کو خریداری سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایک بار پھربینک اسلامی لمیٹڈ (پاکستان) کے ایکوائرر(جے ایس بینک لمیٹڈ)کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹارگٹ ادارے کے شیئر ہولڈنگ اور انتظام کے حوالے سے جمود کو برقرار رکھے۔

عبوری حکم 2023 کے سوٹ 674 میں ہے، جو ایک اور حکم امتناعی سے الگ ہے جو 6 مارچ کو سوٹ 318/2023 کے حصے کے طور پر بینک اسلامی پاکستان کے شیئر ہولڈرز کے ایک مختلف سیٹ کو موصول ہوا تھا۔

مؤخر الذکر مقدمہ کو جے ایس بینک اور جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ نے HCA 72/2023 میں چیلنج کیا تھا، جسے بعد میں 5 مئی کو رضامندی کے حکم کے ذریعے نمٹا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

بینک اسلامی کی فروخت میں اقلیتی شیئر ہولڈر  کی حق تلفی کا انکشاف

حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ متعلقہ فریقین کو  2 جون نئے سرے سے "اسٹے درخواست پر بحث” کرنی چاہیے۔اسی رضامندی کے آرڈر میں کہا گیا کہ درخواست کے فیصلے تک 6 مارچ سے پہلے کی حیثیت برقرار رہے گی۔

مدعی کے مطابق ممنوعہ حصول کی تجویز، منظوری یا اس پر عمل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ فریقین رضامندی کے حکم کے تحت 6 مئی سے پہلے کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے پابند ہیں ۔

مدعیان کے مطابق جے ایس بینک کو 2 جون تک انتظار کرنا چاہیے تھا۔ جب ڈویژن بنچ کی طرف سے دیے گئے حکم کے پیش نظر اس معاملے کی سماعت سنگل جج کرے گا۔

بینک اسلامی کے شیئر ہولڈرز نے ریگولیٹرز دیگر  فریقوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، ان کا موقف ہے کہ اسٹیٹ بینک  کے قانون کے مطابق ایک کاروباری گروپ ایک سے زیادہ بینک کو کنٹرول نہیں کر سکتا۔

متعلقہ تحاریر