ثانیہ نشتر کا احساس اسکالر شپ پروگرام بند ہونے کے باوجود مستحق طلباء کی مدد کا تہیہ
سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام بند ہونے کے باوجود مستحق طلباء کی مدد کے لیے پورٹل بنایا ہے وہاں موصول درخواستیں نجی فلاحی اداروں اور مخیر حضرات تک پہنچائی جائیں گی
سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام بند ہونے کے باوجود مستحق طلباء کی مدد کررہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ اب چونکہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام میں نئی انٹری بند ہے تاہم اس کے باوجود میری کوشش ہے کہ مستحق طلباء کی مدد کی جائے ۔
یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا وفاقی حکومت پر ریڑھی بان اسکیم کی جگہ مافیا کو دینے کا انکشاف
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ احساس سکالرشپ پروگرام میں نئی انٹری بند ہے مگر ہماری کوشش ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق طلباء کی مدد کی جائے ۔
اب چونکہ احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام میں نئی انٹری بند ہے تو میری کوشش ہے کہ مستحق طلباء کی درخواستیں اس پورٹل کے ذریعے ان نجی فلاحی اداروں اور مخیر حضرات تک پہنچاؤں جو ان کی مدد کرسکتے ہیں۔
پورٹل کا لنک:https://t.co/nMVTCfXmop pic.twitter.com/OsrCJtijqo— Senator Dr Sania Nishtar (@SaniaNishtar) May 24, 2023
سابق معاون خصوصی برائے تخفیف غربت نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک پورٹل بنایا گیا ہے جس میں ضرورت مند طلبا ء اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں جو مخیر حضرات تک پہنچائی جائیں گی ۔
تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا ہے کہ اس پورٹل میں آئی تمام تر درخواستوں کو ذاتی طور پر نجی فلاحی اداروں اور مخیر حضرات تک پہنچاؤنگی جو کہ تعلیم کے حوالے سے اسکالر شپ فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستحق طلباء کی درخواستیں نجی فلاحی اداروں اور مخیر حضرات تک پہنچا ئی جائیں گی جس کے بعد وہ ادارے یا مخیر حضرات اس از خود درخواست دہندگان سے رابطہ کریں گے ۔