ریلوے انتظامیہ کی غفلت سے روہڑی جنکشن کا کانٹا سسٹم مکمل ناکارہ ہوگیا

ریلوے کا عملہ کانٹا تبدیلی سسٹم کو برقرار رکھنے کے لئے پتھروں کا استعمال کررہا ہے

ریلوے انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کے باعث ملک کے اہم اور مصروف ترین ریلوے جنکشن روہڑی کا ریلوے لائن کانٹا تبدیلی سسٹم انتہائی بوسیدہ ہونے کے بعد ناکارہ ہوگیا۔

ملک کے مصروف ترین ریلوے جنکشن روہڑی کا ریلوے لائن کانٹا تبدیلی سسٹم انتہائی بوسیدہ ہونے کے بعد ناکارہ ہوگیا ۔روہڑی اسٹیشن آنے والی مسافر ومال بردار ٹرینوں کی پلیٹ فارم پر لانے کے لئے انگریز دورمیں لگایا گیا کانٹالائن تبدیلی سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے عملہ لوہے کی راڈوں سے کانٹا تبدیل کرنے پر مجبور ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

سول ایوی ایشن کے ملازم نے گدھا گاڑی پر دفتر آنے کی اجازت کیوں مانگ لی؟

ریلوے کے عملے نے کانٹا تبدیلی سسٹم کو برقرار رکھنے کے لئے پتھروں کا استعمال کررکھا ہے۔ انتظامیہ نے لائن تبدیلی سسٹم کی اصل حالت برقرار نہیں کی تو حادثات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

روہڑی اسٹیشن کے احاطے میں مسافر ومال بردار ٹرینوں کی بوگیاں و انجن پٹڑی سے اترنے اور چھوٹے بڑے ٹرین حادثات کی اصل وجوہات سامنے آنا شروع ہوگئی۔ ملک کے اہم اور مصروف ترین ریلوے جنکشن روہڑی جھاں اندرون ملک چلنے والی مسافرٹرینیں ومال برادر ٹرینوں کی24گھنٹے آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ریلوے لائن تبدیلی کانٹا سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے ریلوے عملہ ٹرینوں کو مختلف پلیٹ فارموں سے گزارنے کے لئے لائن تبدیل کرنے کے لئے مجبوراً ہاتھ سے لوہے کی راڈ کی مدد سے ناصرف ریلوے لائنوں کو تبدیل کررہا ہے بلکہ ریلوے لائن کو تبدیل شدہ جگہ برقرار رکھنے کے لئے کانٹے کی ویٹ بیلنس میں پتھر پھنسارکھے ہیں۔

روہڑی اسٹیشن کے احاطے میں مسافراور مال بردار ٹرینوں کی بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اترنے کے حادثاتی واقعات اس بوسیدہ اور ناکارہ ہونے والے کانٹاتبدیلی سسٹم اور انگریزدور میں بچھائے گئے سگنل سسٹم کے ناکارہ ہونے کی وجہ سے پیش آرہے ہیں۔

 خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملک کے بڑے اورمصروف ترین اسٹیشنوں پر بھی فوری توجہ نہیں دی گئی اور پرانے اور ناکارہ سسٹم کوتبدیل نہیں کیا گیا تو آئے روز پیش آنے والے حادثات کسی بھی وقت بڑے حادثہ کوجنم دے سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر