منی لانڈرنگ کیس، سلمان شہباز اور مقصود ملک کے وارنٹ جاری
عدالت نے سلمان شہباز، ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا حکم نامہ جاری ہوگیا۔ عدالت نے سلمان شہباز، ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے۔ جاری شدہ حکم نامے کے مطابق عدالت نے سلمان شہباز، ملک مقصود اور طاہرنقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے وارنٹس کی عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
صدر نے الیکشن اور نیب ترمیمی بلز واپس وزیراعظم کو واپس بھجوادیئے
عدالتی حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کے ایڈریس اور ولدیت کے حوالے سے ضمنی چالان جمع کروا دیا ہے۔ پہلے جمع کروائے گئے چالان میں ملزمان کے کوائف درست نہیں تھے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او ذاتی حیٹیت میں پیش ہو کر وارنٹ پر عمل درآمد کی رپورٹ ییش کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی ہے۔