عمران خان کی محنت رنگ لے آئی، پاکستان گرے لسٹ سے نکل گیا

ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے تمام 34 نکات پر عملدرآمد مکمل ہونے پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی محنت رنگ لے آئی۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان کی جانب  ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے تمام 34 نکات پر عملدرآمد مکمل ہونے پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل آئے گا، شوکت ترین

ساؤتھ ایشیاء انڈیکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔

 

ساؤتھ ایشیاء انڈیکس کے مطابق  ایف اے ٹی ایف نے جرمنی کے شہر برلن میں 3 روزہ اجلاس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک پیغام میں بتایا گیا کہ اگر آج ہم  ایف اے ٹی ایف کی وائٹ لسٹ میں آجاتے ہیں تو امپورٹڈ حکومت شاید کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گی لیکن سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ کامیابی عمران خان کی ہے ۔

ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اتحادی  حکومت نے   ایف اے ٹی ایف سے متعلق کوئی ایسا قانون  پاس نہیں کیا جس سے لگے کہ ان کی وجہ سے ہم وائٹ لسٹ میں گئے ہیں۔ اگر ایف اے ٹی ایف پاکستان کو وائٹ لسٹ میں ڈالتا ہے تو یہ  سابق حکومت کا کارنامہ ہے۔

ایف اے ٹی ایف بورڈ آج بعد میں برلن میں پاکستان اور دیگر ممالک کے بارے میں باضابطہ اعلان کرے گا۔خیال رہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کی بعد  ایف اے ٹی ایف ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی تاکہ خود تسلی کر سکیں کہ ان کی سفارشات پر کام مکمل ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین مارچ میں ایک انٹرویو میں کہہ چکے تھے کہ وراں سال  پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ کے حوالکے سے پاکستان نے بہتر کارگردگی دکھائی ہے ۔

شوکت ترین نے بتایا کہ  ایف اے ٹی ایف نے  اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے تمام اہداف مکمل کیے ہیں  اس لیے گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کا حق ہے ۔

متعلقہ تحاریر