نیلسن پینٹ نے قبرستان کی دیوار پر قابل اعتراض سلوگن لکھ ڈالا

نیلسن پینٹ  نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  قبرستان کی دیوار پررنگ و روغن  کے بعد قابل اعتراض سلوگن " یہی رنگ ہے زندگی کا "لکھ ڈالا

رنگ  بنانے والی کمپنی نیلسن پینٹ کی مارکیٹنگ ٹیم نے غیر ذمے داری کی انتہا کردی۔طارق روڈ  قبرستان کی دیوار پر تشہیری رنگ و روغن کروانے کے بعد قابل اعتراض سلوگن لکھ ڈالا ۔

نیلسن پینٹ  کی مارکیٹنگ ٹیم نے  انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طارق روڈ  قبرستان کی دیوار پر تشہیری رنگ و روغن کروانے کے بعد قابل اعتراض سلوگن ” یہی رنگ ہے زندگی کا "لکھ ڈالا ۔

یہ بھی پڑھیے

جوش نے نیا سندھڑی فلیور متعارف کرادیا

 شہریوں نے قبرستان کی دیوار  پر   نیلسن پینٹ کے سلوگن ” یہی رنگ ہے زندگی کا  ”  پر اعتراض کرتے ہوئے کمپنی انتظامیہ سے پوچھا کہ  کیا زندگی کے رنگ  قبرستان میں نظر آتے ہیں ۔؟

مذہبی حلقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے نیلسن پینٹ کے سلوگن کو قبرستان کی دیوار  لکھنا تو  انتہائی بیہودہ حرکت قرار دیتے  ہوئے اسے فوری طور پر مٹانا کا مطالبہ کیا  ہے ۔

شہریوں نے نیلسن پینٹ سمیت دیگر کمپنیز سے مطالبہ کیا ہے اپنی تشہری مہم  کو اخلاقات کے دائرے میں لیکر آئیں۔قبرستان  عبرت کی جاہ ہے جبکہ آپ اسے  تفریح کا مقام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

عوام نے   شہری انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ   کمپنیز کی اشتہاری مہم کو  ملکی اقدار کے دائرے میں لاتے ہوئے انہیں پابند کریں کہ   عوام کے احساسات کا خیال کریں ۔

عوام نے  نیلسن پینٹ کی جانب سے شہر کی دیواروں کو رنگ و روغن کرکے  صاف ستھرا کرنے کے کو اچھا عمل قرار دیا تاہم انہوں نے قبرستان کی  دیواروں پر اس طرح پر سلوگن لکھنے کو غیر مہذب طریقہ قرار دیا ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اخلاق کسی بھی قوم کی زندگی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتی ہواگر معاشرہ بگاڑ کا شکار ہو تو اس کا فساد قوم کو گھن کی طرح کھا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر