ٹک ٹاکر خاتون ثانیہ خان کو شوہر نے قتل کردیا
ثانیہ خان کو مبینہ طور پر اسکے سابق شوہر نے شادی ختم کرنے اور اسکے خاندان کی مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں ناکامی پر قتل کردیا ہے
ٹک ٹاکر خاتون ثانیہ خان کو مبینہ طور پر اسکے سابق شوہر نے ایک مکروہ شادی ختم کرنےاور اس کے خاندان کی مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن کومل شاہد نے سوشل میڈیا یپ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ٹک ٹاکر خاتون ثانیہ خان کے قتل کے حوالے سے بتایا کہ ثانیہ نے اپنے شوہر سے طلاق حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اسے شوہر نے مبینہ طورپر قتل کرڈالا ۔
یہ بھی پڑھیے
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ شوہر سمیت ترکی کے ایئرپورٹ پر گرفتار
مقتول ٹِک ٹاکر خاتون نے اپنے قتل سے پہلے ایک پیغام لکھا تھا کہ بطورایک مشرقی خاتون طلاق کے عمل سے گزرتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ زندگی میں ناکام ہو گئے ہیں۔
مقتولہ خاتون نے لکھا کہ طلاق کے بعد معاشرہ جو لیبل لگا تا ہے، آپ کی حمایتی کم ہو جاتے ہیں اور ساتھ رہنے کا دباؤ بڑھاتے ہیں یہ عمل خواتین کو طلاق حاصل کرنے کو مشکل بنا دیتا ہے ۔
کومل شاہد نے لکھا کہ ثانیہ خان کو اپنے خاندان یا معاشرے کی طرف سے حمایت حاصل نہیں تھی۔ پاکستانیوں کو اپنے بچے کی خوشی سے زیادہ اپنی ساکھ کی فکر ہوتی ہے۔ انہوں نے پیغام دیا کہ طلاق یافتہ بیٹی مردہ بیٹی سے بہتر ہے ۔
RIP Sania Khan! She decided to end an abusive marriage but her ex-husband killed her.
Sadly she didn’t have support from her family or the society. Desi people care more about their reputation than their child’s happiness.
A divorced daughter is better than a dead daughter!💔 pic.twitter.com/0B1F8TtPnm
— Komal Shahid (@ArmedWithWords) July 20, 2022
سوشل میڈیا صارف نے کومل شاہد سے قاتل کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جب پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے بھی خودکشی کرلی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ہمارا معاشرہ مردہ جسم بن چکا ہے، ہمیں دوسروں کی عزت اور خیال نہیں، ہم متعصب ہیں، انصاف پسند نہیں، خوشی، ذہنی سکون کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ وقت ہمارے لیے کچھ نہیں ہے۔ ہم اب انسان نہیں رہے۔