ہیکرز نے اسٹروم فائبر کی ویب سائٹ ہیک کرکے بھارتی پرچم لگا دیا

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے معروف اداروں میں سے ایک اسٹروم فائبر (Storm Fiber)کی ویب سائٹ کو مبینہ طور پر بھارتی ہیکرز نے ہیک کر کے بھارتی پرچم لگا دیا

بھارتی ہیکرنے اسٹروم فائبر(Storm Fiber ) کی ویب سائٹ ہیک کرلی ہے۔ بھارتی ہیکر نے پاکستانی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی اسٹروم فائبر  کی آفیشل ویب سائٹ کرکے ہندوستان کا جھنڈا لگا دیا ۔

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے معروف اداروں میں سے ایک اسٹروم فائبر (Storm Fiber)کی ویب سائٹ کو مبینہ طور پر بھارتی ہیکرز نے ہیک کر کے بھارتی پرچم لگا دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

نیٹ فلکس مشکلات کا شکار، 23 لاکھ افراد نے وڈیو اسٹریمنگ سروس سے منہ پھیرلیا

اسٹروم فائبر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرایک پیغام میں کمپنی کی ویب سائٹ ہیک ہونے کا اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ غیر ملکی ہیکرز نے ویب سائٹ  کو ہیک کرلیا ہے تاہم صارفین  کا ڈیٹا مکمل محفوظ ہے ۔

کمپنی انتظامیہ نے بتایا کہ  صارفین   کو ادائیگی کے لیے محفوظ  سسٹم فراہم کیا جاتا ہے ۔ ویب سائٹ ہیک ہونے سے  صارفین کے ڈیٹا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

لیکسن گروپ کی انٹر نیٹ اور ٹی وی سروسز فرہم کرنے والی اسٹروم فائبر کی ہیک شدہ ویب سائٹ پر  ہیکر نے ہندوستانی جھنڈا لگا کر    بھارتی   مسلح افواج کے لیے شکریہ کا نوٹ بھی لکھا  ہے۔

ہیکر نے نوٹ میں لکھا ہے کہ ان تمام بہادر جنگجوؤں کا شکریہ جنہوں نے ہمیں دنیا کی عظیم اور قابل فخر قوموں میں سے ایک بنانے کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

واضح  رہے کہ   بھارتی ہیکرز  وقتاً فوقتاً پاکستانی ویب سائٹ پر سائبر حملے کرتے رہتے  ہیں جن میں سے ہزاروں حملے ناکام بنا دیئےجاتے ہیں۔

Facebook Comments Box