پنجاب کی 21 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی، قاف لیگ کا کوئی وزیر شامل نہیں
مونس الہیٰ کا کہنا ہے عمران خان کو بتایا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ مل گئی ہے ا ب اور کچھ نہیں چایئے تاہم پی ٹی آئی چیف نے دوسرے مرحلے میں وزارتیں دینے کی بات کی ہے

پنجاب میں 21 رکنی صوبائی کابینہ کا کل حلف اٹھائے گی ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے پنجاب کابینہ کی حلف برداری کیلئے رابطہ کیا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ 21 رکنی کابینہ کل شام حلف اٹھائے گی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے افہام و تفہیم سے21 وزراء کے ناموں پراتفاق کیا۔ نامزد تمام وزراء کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے جبکہ مسلم لیگ قاف کو نئی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
موروثی سیاست کی انتہا: شاہ محمود نے بیٹے کی خالی نشست پر بیٹی کو ٹکٹ دلوادیا
گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کے دوران عمران خان کی جانب سے فائنل کیے گئے وزراء کے ناموں کی فہرست پرویزالہیٰ کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کو دی گئی تھی ۔
مونس الٰہی کو مجوزہ پہلے مرحلے کی 21 رکنی کابینہ کی فہرست موصول ہوئی اورانہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ پہلے ہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ (ق) کو دے چکے ہیں اور مزید کچھ نہیں چاہیے۔
قاف لیگ کے رہنما مونس الہیٰ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے آج عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ہمیں پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا چکے ہیں اور مزید کچھ نہیں چاہیے تاہم وہ کابینہ کے دوسرے مرحلے میں قاف لیگ کو وزارتیں دینے کے لیے مہربان نظر آئے ۔
Met PM @ImranKhanPTI today. Assured him that he has already made us Punjab chief minister and nothing further is required. He was gracious enough to allow cabinet slots in 2nd phase. pic.twitter.com/wIIvNWcHsG
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) August 4, 2022
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا ہے۔ کرنل (ریٹائرڈ) ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات ،محسن لغاری کو خزانہ، خرم ورک کو قانون و پارلیمانی امور اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت کی وزارت دی گئی ہے ۔
سابق وزیر داخلہ اور قانون بشارت راجہ کو کوآپریٹو اور پراسیکیوشن، آصف نکئی کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، علی ساہی کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) کا محکمہ دیا گیا ہےجبکہ راجہ یاسر ہمایوں کو ہائیر ایجوکیشن اور آئی ٹی کا وزیر برقرار رکھا گیا ہے۔
تیمور ملک کو کھیل اور ثقافت کا قلمدان، انصار نیازی (لیبر)، منیب چیمہ (ٹرانسپورٹ)، شہاب الدین سحر (لائیو سٹاک)، نوابزادہ منصور خان (ریونیو)، جہانیاں گردیزی (زراعت)، غضنفر عباس چھینہ (سوشل ویلفیئر)، لطیف نذر (مائنز اینڈ منرلز)، حسننم دریشک (توانائی اور خوراک)، میاں محمود الرشید (لوکل گورنمنٹ)، میاں اسلم اقبال (ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز) اور علی عباس شاہ (فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف)۔ عمر چیمہ کو وزیر اعلیٰ کا مشیر اطلاعات کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔









