اسلام کے حکم پر چلتے ہوئے ملک کی بہتری کیلئے سوچنا چاہیئے، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹوئٹر اسپیس  میں گفتگو کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ اپنے صدر، وزیر اعظم  ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی  پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے بازمحمد رضوان کا کہنا ہے کہ  وہ دوسروں پرانگلیاں اٹھانے سے پہلے خود سوچنے کی مشق کریں۔  ہمیں ہر وقت ملک کی بہتری کا سوچنا چاہیے ۔

قومی کرکٹر محمد رضوان نے اپنے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے سے پہلے خود سوچنے کی مشق کریں۔ ہمیں ہر وقت  اپنے ملک کی  بہتری کے لیے سوچنا ہے۔ قوم کو اپنی طرز زندگی تبدیل کرکے اسلام کے حکم پر چلنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سابق آسٹریلین کپتان این چیپل نے 45 سال بعد کمنٹری سے ریٹائرمنٹ لے لی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹوئٹر اسپیس  میں گفتگو کرتے ہوئے رضوان کا کہنا تھا کہ اپنے صدر، وزیر اعظم  ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی  پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے ٹویٹرا سپیس بنائی گئی جس میں مختلف پاکستانی کر کٹر زموجود تھے ۔ اسی میں محمد رضوان نے بھی اپنے رائے کا اظہار کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے لیے مخلص ہونا چاہیے اور پھر دوسروں سے سوال کرنا چاہیے ۔سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں  بلکہ ان پر بولنے سے پہلےسب  اپنے آپ کوٹھیک کریں۔

محمد رضوان نے پاکستانیوں سے کہا کہ ہم ہر وقت سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ہر غلطی کا ذمہ ان کے سر ڈالتے ہیں جو کہ غلط ہے ۔ ہم سب کو سیاستدانوں کی عزت کرنی چا یئے اور ان کی بتائی گئی باتوں پر عمل کرنا چاہیے ۔

متعلقہ تحاریر