گرے لسٹ سے آزادی ملکی معاشی حالات بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگی

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان کی درجہ بندی میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہرآنے کے بعد پاکستان کے معاشی نظام ممکنہ طور پرمثبت اثرات مرتب ہونگے۔ گرے لسٹ سے باہر آنے کے بعد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہونے میں مدد ملے گی ۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے جون 2018 میں پاکستان کو دہشتگردی کی مالی معاونت سے متعلق خامیوں کی وجہ سے اپنے ناقابل اعتماد دائرہ اختیار کی گرے لسٹ میں ڈال دیا تھاتاہم گزشتہ روز  پاکسستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کے بھاشن کام نہ آئے، موڈیز کے بعد فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن کردی

ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کےبعد  پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔ گرے لسٹ سے باہر آنے سے ملکی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات مربت ہونگے ۔

پاکستان کے گرے لسٹ سے باہر آنے کے بعد  ملک کے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی  جبکہ عالمی  مالیاتی اداروں سے امداد کا حصول بھی آسان ہوجائے گا ۔

پاکستان کی گرے لسٹ سے بریت پاکستان کو بیرونی فنڈنگ ​​میں آسانی کے ساتھ مدد کرنے کا فیصلہ اس سے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان کی درجہ بندی میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزعالمی مالیاتی ریٹنگ ایجنسی فچ (Fitch Rating) نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے کم کرکے ٹرپل سی پلس کردی جس سے پاکستان کی معاشی بدحالی  کی صورتحال نظر آتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

موڈیز نے پاکستان کی معاشی آوٹ لک مستحکم سے منفی کردی

فچ حکام کے مطابق ریٹنگ میں ایک بڑی گراوٹ کا مطلب پاکستانی معاشی صورتحال کی بدحالی ظاہر کرتی ہے جبکہ اس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی بھی نظر آتی ہے ۔

فچ سے قبل ایک اور معتبر عالمی مالیاتی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی پاکستان کی طویل المدتی  قرضوں کی ریٹنگ  بھی ڈاؤن کی تھی جس پر اسحاق ڈار نے دعوی ٰ کیا تھا موڈیز چند روز میں اپنی رپورٹ واپس لیگا ۔

متعلقہ تحاریر