کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی دی نیوز کی امتحانات سے متعلق خبر کی تردید

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (CAIE) نے انگریزی اخبار دی نیوز میں شائع ہونے والی امتحانات سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے، سی اے آئی ای نے جنگ گروپ کے انگریزی روزنامہ دی نیوز میں  شائع خبر کو مکمل طور پر غلط قرار دیا اور کہا کہ دی نیوز کی خبر معلومات کی اصل نوعیت کی عکاسی نہیں کرتی ہے

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے انگریزی اخبار دی نیوز میں 26 اکتوبر 2022 کو شائع  ہونے والی خبر کی تردید کردی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سی اے آئی ای (CAIE) پاکستان میں برٹش کونسل سے شرکت داری ختم کررہا ہے ۔

انگریزی اخبار دی نیوز میں 26 اکتوبر 2022 کو کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی برٹش کونسل پاکستان سے شراکت داری ختم کرنے کی خبر شائع ہوئی تاہم سی اے آئی ای (CAIE) نے خبر کی تردید کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی کی رہنما نے ڈان نیوز  کی خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن(CAIE) نے جنگ گروپ کے انگریزی روزنامہ دی نیوز میں  شائع خبر کو مکمل طور پر غلط قرار دیا اور کہا کہ دی نیوز کی خبر معلومات کی اصل نوعیت کی عکاسی نہیں کرتی ہے ۔

اخبار دی نیوز میں شائع  سی اے آئی ای (CAIE) تردید کے مطابق  بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمبرج انٹرنیشنل پاکستان سمیت 50 سے زائد ممالک میں برٹش کونسل کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کیمبرج اسکولز کی چھوٹی تعداد ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے  زیادہ خومختاری مانگ رہیں ہیں جس کے لیے برٹش کونسل کے ذریعےکام کرنے کا انتخاب پیش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دی نیوز اخبار مثبت رپورٹنگ میں 5 ارب ڈالر آگے نکل گیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں کیمبرج اور برٹش کونسل کے اسکول ایک مستحکم رفتار سے ترقی کررہے ہیں اور ایسا کرتے رہیں گےکیونکہ ہم اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے حال ہی میں تعلیم کی بہتری کے لیے  پاکستان، بھارت، انڈونیشیا اور کینیا میں نئے مشترکہ اقدامات شروع کیے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر