گلوکار عاطف اسلم نے اسپاٹی فائے کے آرٹسٹ آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرلیا
آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی پریس ریلیز کے مطابق رواں سال 2022 میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گلوکاروں میں سرفہرست رہے جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانی گلوکار طلحہ انجم نے قبضہ جمالیا

پاکستانی گلوکارعاطف اسلم آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے آرٹسٹ آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔
آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رواں سال 2022 میں پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گلوکاروں میں سرفہرست رہے ۔
یہ بھی پڑھیے
معروف گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے لیے رومانوی پوسٹ
اسپاٹی فائے کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہےکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سنے جانےوالے گلوکار کا اعزاز طلحہ انجم کے پاس رہا جبکہ ٹاپ 10 میں عبدالحنان، حسن رحیم اور علی سیٹھی کا نام بھی شامل ہے ۔
اسپاٹی فائے کے مطابق پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا اپنا مداحوں پر جادو سر چڑھ کر بولتارہا اور وہ سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔
پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریم کرنے والے فنکاروں کیلئے اس سال اے پی ڈھلن رہے جبکہ اس کے بعد اریجیت سنگھ کی آواز بھی مداحوں کو لبھاتی رہی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی فلم کے لیے ایک گانا ریکارڈ کروایا تھا جسے مداحوں نے بے انتہا پسند کیا تھا اور یوٹیوب پر اسے 2 ملین افراد نے دیکھا تھا ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے سپرہٹ گانے "رنگریزہ” کے ساتھ انڈین فلم انڈسٹری میں انٹری دے دی ہے۔