پاک نیوزی لینڈ سیریز: دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کے 449 رنز کے جواب میں 154 اسکور بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم صرف 24 رنز بناسکے جبکہ عبد اللہ شفیق 19 اور شان مسعود 20 اسکور بناسکے، ابرار احمد نے 4 نسیم شاہ  اور آغا سلمان تین ،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کے 449 رنز کے جواب میں 154 اسکور بنالیے ہیں۔ امام الحق 74 جبکہ سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کے 449 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ امام الحق اور سعود شکیل کریز پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کا پرانا نظام بحال کردیا

نیوزی لینڈ کی اننگر کے جواب میں پاکستان نے اپنی بیٹنگ آغاز کیا تو اوپنر بلے بازعبداللہ شفیق  صرف 19 رنز اسکور کرکے پویلین لوٹ گئے جبکہ شان مسعود بھی 20 رنز اسکور کرپائے اور کپتان بھی صرف 24 کے ہندسے تک محدود رہے ۔

قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کے 449 رنز کے جواب میں 154 رنز بنالیے جبکہ اس کےکپتان بابراعظم سمیت 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ قومی بلے باز امام الحق 74 رنز جبکہ سعود شکیل 13 رنز کے ساتھ تاحال  کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل مہمان نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 سے آغا ز کیا تو پاکستانی بالر نسیم شاہ نے بلیک کیپ کے بیٹر ایش سوڈھی11 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ کپتان ٹم ساؤتھی بھی صرف 10 رنز اسکور کرپائے ۔

بلیک کیپ کے ٹام بلنڈل نے 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لنچ بریک سے قبل اعجاز پٹیل 35 رنز بناکرآؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی  نے 104 رنز کی شراکت قائم کی ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم

قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد نے 4 جبکہ  نسیم شاہ اورآغا سلمان نے مہمان ٹیم  کے تین تین کھلاڑیوں کے پویلین کی راہ دکھائی۔ میر حمزہ اور حسن علی پر قسمت کی دیوی مہربان نہ ہوئی اور دونوں کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

متعلقہ تحاریر