لاہور اسکول واقعے پر بلال مقصود، حدیقہ کیانی، امر خان کی شدید مذمت

لاہور کے نجی اسکول میں لڑکی پر ساتھی طلباء کے گروپ تشدد کی تمام طبقہ فکر نے شدید تنقید کرتے ہوئے اشرافیہ کی غنڈہ گردی کو   کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے، حدیقہ کیانی نے منشیات کے استعمال پر کہا کہ دل ٹوٹ گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کے پروٹول مزید سخت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے

لاہور کےنجی اسکول میں لڑکی پر ساتھی طلباء کے گروپ تشدد کی تمام طبقہ فکر نے شدید تنقید کی ہے جبکہ گلوکاروں اور فنکاروں نے بھی واقعے کو اشرافیہ کی غنڈہ گردی قرار دیا ہے ۔

پاکستانی فنکار برادری نے اشرافیہ کی غنڈہ گردی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل ٹوٹ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور اسکول میں تشدد کا واقعہ گلو کار علی ظفر کو اپنے ماضی میں لے گیا

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے ٹوئٹر تھریڈ میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں زیادہ تر والدین اپنے بچوں کی زندگیوں میں کیا ہورہا ہے اس کے بارے میں رضاکارانہ طور پر لاعلم ہوتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ والدین کے رویے، اسکولز میں منشیات  اور بدسلوکی جیسے واقعات، اشرافیہ کی غنڈہ گردی اور بہت کچھ ، اس واقعے سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے ۔

حدیقہ نے لکھا کہ  اپنے بچوں سے بات کریں، اس میں شامل ہوں اور انہیں پیار سے پالیں- اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور انہیں دنیا کو سنبھالنے کے لیے مضبوط بنائیں۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے حکومت، ماہرتعلیم  سے درخواست کی ہے کہ آپ ملکر  تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کیلئے کڑے پروٹول بنائے جائیں

اداکارہ امر خان نے کہا کہ تعلیمی تربیت اور بہترین پرورش بری طرح ناکامی کا شکار ہیں۔ بدمعاشی/ریگنگ اور منشیات کی سپلائی کے خلاف کوئی سخت پالیسیاں کیوں نہیں ہیں؟۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تشدد کرنے والی لڑکیاں کوئی با قاعدہ مجرم نہیں ہیں مگر یہ  اتنی شیطان کیوں ہوتی ہیں۔ والدین اس بات سے کیوں ناواقف ہیں ؟۔

گلوکار اور میوزک ڈاریکٹربلال مقصود لاہور اسکول کے واقعے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کو لڑکیوں کو باہر نکالنے کے بجائے اگلے تین سال تک انہیں اسی گریڈ میں رکھنا چاہیے۔

اس سے قبل معروف گلوکار علی ظفر نے بھی لاہور کے نجی اسکول میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا تھا کہ غنڈی گردی جیسے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

علی ظفر نے اپنے ساتھ نیشنل اسکول آف آرٹ (این سی اے ) میں اپنے ساتھ رواء رکھے گئے نارواء سلوک سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا میں بھی وہاں غنڈہ گردی کا شکار ہوا تھا ۔

متعلقہ تحاریر