پی ٹی آئی کی فہد حسین کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی پیشکش

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر فہد حسین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی بجائے انہیں نگراں وزیراعلیٰ بنادیتے ہیں یہ جانبدار ضرور ہیں مگر بد عنوان نہیں ہیں جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے کہ وہ کرپٹ نہیں ،فواد چوہدری کو   جواب میں فہد حسین نے جو شخص  مختلف حکومتوں میں نوکریوں کے لیے اپنی عزت گروی رکھ دے وہ کتنا کرپٹ ہوگا ؟۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر فہد حسین نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے حوالے سے الیکشن کمیشن کا آئینی فیصلہ قبول کریں اور اچھلنا بند کردیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فہد حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئےایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس آئینی اختیار ہے کہ نگراں  وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے اگر سیاسی جماعتیں یہ فیصلہ نہ کر سکیں ۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر،سپریم کورٹ، میڈیا اور خود محسن نقوی کیلیے چیلنج

فہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں یہ نہیں لکھا کہ الیکشن کمیشن فیصلے سے پہلے تحریک انصاف سے اجازت لے۔ انہوں نے کہا کہ  ای سی پی کے فیصلے کو قبول کریں اور اچھلنا بند کریں۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے وزیراعظم شہباز کے مشیر فہد حسین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی بجائے انہیں نگراں وزیر اعلیٰ بنادیتے ہیں یہ جانبدار ضرور ہیں مگر بد عنوان نہیں ہیں  ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم کے مشیر فہد حسین کو محسن نقوی کی بجائے نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ جانبدار ضرور ہیں مگر بد عنوان نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر  کے پیغام پر فہد حسین نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں صرف تجویز کرسکتا ہوں کہ آپ جیسے لوگوں کا فواد چوہدری جیسے افراد کی سطح تک گرنا آپ کے قد کے مطابق نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے حماد اظہر کو ٹوئٹ کے جواب میں ریپلائے کیا تھا کہ حماد کو صرف غلط فہمی ہوئی ہے کہ فہد حسین کرپٹ نہیں ، جو شخص ایک نوکری کے لیے عزت گروی رکھ دی وہ کیسے بدعنوان نہیں ہوگا ؟۔

وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر فہد حسین نے فواد چوہدری کو ترکی بہ ترکی جاب دیتے ہوئے کہا کہ اور جو شخص مختلف حکومتوں میں نوکریوں کے لیے اپنی عزت گروی رکھ دے وہ کتنا کرپٹ ہوگا ؟۔

متعلقہ تحاریر