اسٹاک میں زبردست تیزی کے باوجود ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 612 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار55 پر بند ہوا مگر ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھی جاری رہا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

رواں سال2023 کے چوتھے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا تاہم ڈالر کی قیمت قابو میں نہ آسکی جبکہ سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی مگر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ سونے کا بھاؤ بھی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مثبت رجحان رہا۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 612 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزا 55 پر بند ہوا۔ آج 1.59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

حصص بازار میں آج  326 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین  ہوا جس میں 225 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 74 کی قیمتوں میں کمی آئی ۔27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ حصص بازار کا100 انڈیکس میں35 پوائنٹس کا اضافے سے 38 ہزار443 پر بند  ہوا تھا ۔

دوسری جانب اسحاق ڈار کے دعوؤں کے باوجود اب تک ڈالر کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جلد ڈالر کی قیمت کو 200 روپے سے نیچے لائیں گے ۔

اسحاق ڈار کے دعوؤں کے برعکس کرنسی مارکیٹ میں روز بروز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوجارہا ہے۔آج بھی ڈالر کے بھاؤ میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ایک ڈالر230 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد240 روپے 75 پیسےکا ہوگیا ہے۔

سونے کے بیوپاریوں کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ آج فی تولہ سونا1150جبکہ 10 گرام سونا 990 روپے مہنگا ہوا ہے ۔

صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا1150 روپے مہنگا ہونے کے بعد 1 لاکھ 89 ہزار300 جبکہ 10گرام سونا986روپے اضافے سے 1 لاکھ 62 ہزار 294 روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر